?️
سچ خبریں: امریکہ بھر کے شہروں میں صیہونی مخالف مظاہروں کی لہر کے تسلسل میں مظاہرین شکاگو کی سڑکوں پر آئے اور اس عظیم شہر کے ایک اہم چوراہے کو بند کر دیا۔
امریکی شہروں میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہروں کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، اس سلسلے میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شکاگو کی سڑکوں پر مظاہرے کیے اور اس شہر کے ایک اہم چوراہے کو بلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانا کیوں ہے؟
ٹروتھ آؤٹ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کے کئی شہروں میں صیہونی دہشت گرد حکومت کی مذمت میں مظاہروں کی لہر پھیلنے کے باوجود، ان مظاہروں کو اس ملک کے مرکزی میڈیا میں زیادہ کوریج نہیں ملتی۔
صیہونی مخالف یہودی گروپ "IfNotNow” کے سینئر رکن اور شکاگو کے احتجاج کے منتظمین میں سے ایک ایلی نیویل نے مقبوضہ علاقوں میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا،انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حکومت کے مجرمانہ حملوں کو اجتماعی سزا قرار دیا۔
صیہونی حکومت کے خلاف یہودی گروہوں کے اتحاد نے شکاگو میں مظاہرے کا اہتمام کیا،مظاہرے کے دوران درجنوں افراد نے شکاگو کے ایک اہم چوراہے کو دو گھنٹے تک بلاک رکھا جس کے بعد ان پر پولیس نے حملہ کیا۔
غزہ میں صیہونیوں کی طرف سے ہونے والے بھیانک جرائم کے تسلسل اور ان جرائم کی دردناک تصویروں کے جاری ہونے کے ساتھ ہی صیہونیت مخالف مظاہرے امریکہ کے کئی شہروں اور ریاستوں میں پھیل چکے ہیں جن میں منیپولس، نیو اورلینز، سان فرانسسکو، ڈینور، فلاڈیلفیا اور دیگر شہر شامل ہیں جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں اور مقبوضہ علاقوں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیت کی عالمی مذمت
بروکلین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ بندی کے قیام کے لیے مظاہرہ کیا جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق ان میں سے 100 سے زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
فلاڈیلفیا میں مظاہرین نے مقامی میڈیا کے اپنے مظاہرے کی کوریج نہ کرنے اور اسے کم کر کے دکھانے پر سخت تنقید کی، جو شہر کے آرٹ میوزیم میں ایک بڑے ہجوم کے ساتھ منعقد ہوا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
جون
کینیڈا میں نیٹو کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق کینیڈا کے شہر
نومبر
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے
جولائی
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو
?️ 11 جون 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا
جون
اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
اکتوبر
ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا
?️ 8 اکتوبر 2025ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا
اکتوبر
صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک
جون