?️
سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب میں خاتون کارکن کو 34 سال قید کی سزا سنائے جانے کو لے کر اس ملک کے حکام پر کڑی تنقید کی۔
سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ڈیان فینسٹائن نے ٹویٹ کیا کہ میں اس خبر سے آگاہ ہوں کہ سعودی عرب نے دو بچوں کی ماں سعودی خاتون سلمی الشہاب کو خواتین کے حقوق کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر 34 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔
مسز فینسٹین نے مزید لکھا کہ یہ سزا، جو جمال خاشقجی (ایک سعودی صحافی جنہیں 2018 میں استنبول میں اس ملک کے قونصل خانے کی عمارت میں قتل کر دیا گیا تھا) کے وحشیانہ قتل کے بعد دی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کے احترام میں سنجیدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکام عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہر ایک کے انسانی حقوق کا احترام کرنا کرنا چاہیے۔
سی این این عربی نے فینسٹائن کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے سعودی وزارت اطلاعات اور امریکہ میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا، واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے شعبے میں سرگرم سعودی خاتون کارکن سلمی الشہاب کو ٹوئٹر پر ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے 34 سال قید اور قید کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی عرب سے باہر سفر کرنے پر 34 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ حماس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر
اکتوبر
یمنیوں کو حق ہے وہ امریکہ کو اپنا قاتل سمجھیں:امریکی سنیٹر
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے یمن میں
جنوری
فلسطین کے لیے امریکی رائے عامہ میں تبدیلی
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید
مئی
حماس لچک دکھا رہا ہے، تل ابیو رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے: لاپیڈ کا اعتراف
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست میں اپوزیشن جماعت
اگست
امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر
اگست
نیتن یاہو کا فوجی بجٹ میں بھاری اضافہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی
نومبر
ماہرہ خان ایک بار پھر سرخیوں میں؛ وجہ؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تقریب میں شرکت
جولائی
اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی یا قیدیوں
جنوری