?️
امریکی ایوان نمائندگان نے عراق کے خلاف جنگی اختیارات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز اس قانونی جواز کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا جسے 1991 اور 2003 میں عراق پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ قدم کانگریس کی اس تازہ کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد صدر کے یکطرفہ طور پر جنگی اختیارات کے استعمال کو محدود کرنا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق، یہ فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری اور بحیرہ کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں جماعتوں کے قانون ساز طویل عرصے سے ان پرانے اختیارات پر تنقید کرتے آئے ہیں اور مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ان کی موجودگی صدور کو طاقت کے بے جا استعمال کا موقع فراہم کرتی ہے۔
ایوان نمائندگان نے یہ قرارداد 167 مخالفت کے مقابلے میں 261 ووٹوں سے منظور کی۔ اس کی حمایت کرنے والوں میں 212 ڈیموکریٹس اور 49 ریپبلکن شامل تھے۔ یہ ترمیم دفاعی بجٹ بل کے ساتھ منسلک ہے جسے بدھ کی شام ایوان میں منظور کیا گیا۔ اس ترمیم کو ڈیموکریٹ رکن گریگوری میکس (نیویارک) اور ریپبلکن رکن چیپ رائے (ٹیکساس) نے پیش کیا۔
بحث کے دوران، گریگوری میکس نے کہا کہ یہ اختیارات مدتوں سے فرسودہ ہو چکے ہیں اور دونوں جماعتوں کی حکومتوں کے ہاتھوں غلط استعمال کا خطرہ رکھتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہوقت آ گیا ہے کہ کانگریس جنگ و امن کے معاملات پر اپنا آئینی اختیار واپس لے۔
یاد رہے کہ 2023 میں سینیٹ نے بھی اسی نوعیت کی ایک قرارداد منظور کی تھی، تاہم ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان نے اسے آگے نہیں بڑھایا۔ اس سے قبل 2021 میں ایوان نمائندگان نے 2002 کے جنگی اختیارات منسوخ کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا، مگر یہ بل سینیٹ میں رکاوٹ کا شکار ہوا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ویگنر کی بغاوت یا روس کے خلاف مغربی ممالک کی جنگ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:روس کی جانب سے دنیا کے مختلف خطوں میں کام کرنے
جون
جاپان میں ایرانی سفارت خانہ: ٹرمپ کو اپنی بار بار کی ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے
اگست
حکومت کا بجٹ میں اشیائے خوردونوش پر 50 فیصد تک ٹیکس بڑھانے پر غور
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں اشیائے خوردونوش
اپریل
امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے ساتھ ہی ایران کے خلاف متحدہ عرب امارات کی میڈیا جنگ
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں: ویب سائٹ "عربی پوسٹ” نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں
مئی
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار
?️ 18 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
اکتوبر
پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے
اکتوبر