?️
سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے کہاکہ امریکی صہیونی حکومت کو فلسطینیوں کو شہیدکرنے کے لیے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین سے باہر حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کو فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے لیے اسلحہ فراہم کر رہا ہے، رپورٹ کے مطابق ، انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین میں امریکہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا ضروری ہے کہ واشنگٹن مقبوضہ علاقوں میں جاری بحران میں برابر کا شریک ہے، صہیونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی وجہ سے فلسطینیوں نے اب تک بہت ظلم برداشت کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ابو مرزوق نے کہا تھا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمت نے اپنی طاقت کا صرف ایک حصہ دکھایا ہے اس کے باجود جب مزاحمتی گروپوں نےصیہونی آباد کاروں پر راکٹ فائر کیے تو وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، حماس کے عہدیدار نے مزید کہاکہ ہمیں موصولہ اطلاع کے مطابقجنگ کے ساتویں دن ، اسرائیلی فوج نے حکومت کے سیاسی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، تاہم صیہونی حکومت کے سیاسی رہنماؤں نے جنگ کو طول دینے پر ترجیح دی۔
انہوں نے کہاکہ زیادہ تر مزاحمت براہ راست قدس سورڈ کی لڑائی میں داخل نہیں ہوئی تھی بلکہ محض ایک محدود تعداد میں جنگی یونٹوں نے یروشلم کا دفاع کرنے کا مشن شروع کیا تب بھی صیہونیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا یہاں تک کہ انھوں نے ذلت آمیز شکست کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔


مشہور خبریں۔
طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور سعودی ولی عہد
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپنے اقتدار کو
جنوری
امریکہ کی یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکج کی تیاری
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی حکام کے مطابق اس ملک کی حکومت یوکرین کی
مارچ
بغداد نے داعش کے قیدیوں کی شام سے عراق منتقلی کیوں قبول کی؟
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:اس رپورٹ کی تیاری کے وقت، عراق نے تقریباً 500
فروری
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ اور امریکہ میں احتجاج کی نئی لہر کا آغاز
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوری 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے
جون
اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت
دسمبر
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا
فروری