?️
سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نصف سے زیادہ امریکی عوام اس ملک میں جمہوریت کی حالت کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس چینل اور این او آر سی ریسرچ سینٹر کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آدھے سے زیادہ امریکی عوام اس ملک میں جمہوریت کی حالت اور عہدے داروں کے منتخب ہونے کے طریقے کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں، سروے میں پایا گیا کہ صرف 9 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اس ملک میں جمہوریت بہترین یا بہت اچھی طرح سے کام کر رہی ہے جبکہ 52 فیصد کا خیال ہے کہ یہاں جمہوریت اچھی طرح سے کام نہیں کر رہی ہے۔
اس بنا پر صرف 47% امریکی آئندہ وسط مدتی انتخابات کے بارے میں پرامید ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ووٹوں کی گنتی درست طریقے سے ہو گی، اس معاملے میں ڈیموکریٹس میں 74% رجائیت پسندی ہے جبکہ ریپبلکنز میں یہ ایک ملی جلی تعداد ہے، یعنی ان میں سے 25% کو بہت زیادہ بھروسہ ہے، 30% کو میانہ اعتماد ہے اور 45% کو وسط مدتی ووٹوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔
اس کے علاوہ 2020 کے انتخابات اور جوبائیڈن کی امریکہ کے صدر کے طور پر نامزدگی کے بعد ٹرمپ اور دیگر ریپبلکنز کے احتجاج نیز کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد سے اس ملک میں جمہوریت کے تئیں لوگوں کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک
جولائی
امریکی سینیٹر کی سعودی عرب پر کڑی تنقید
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب میں خاتون کارکن کو 34
اگست
بشریٰ بی بی نے ’الزام تراشی‘ پر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیج دیا
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
مئی
غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی
اگست
روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا
مئی
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری
اسرائیل کا یروشلم میں آباد کاری کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفل نے
جنوری
امریکہ بھی جنہیں جھوٹے کہتا ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی این بی سی نیوز چینل نے صیہونی حکومت کو
اکتوبر