🗓️
سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی افواج کے استعمال کے لیے شام کے 79 آئل ٹینکروں کو عراق منتقل کیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد نے کل (اتوار) کو شمال مشرقی شام میں تیل کے کنوؤں سے تیل لے جانے والے 79 ٹینکر ٹرک عراق منتقل کئے،رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے شامی تیل کی اسمگلنگ بہت بڑے پیمانے پر جاری ہے اور ہفتہ وار درجنوں ٹینکر ٹرک شمال مشرقی آئل فیلڈز سے شامی قومی دولت کو لوٹ کر عراق یا شام میں امریکی اتحادی افواج کے اڈوں تک پہنچاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 79 آئل ٹینکروں کی اسمگلنگ کے علاوہ60 سے زیادہ ٹینکرز شام سے گزشتہ تین دنوں میں عراق میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ٹینکر ٹرکوں کا قافلہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے عسکریت پسندوں کی طرف سے اسکورٹ کیا گیا تھا، ایک مقامی ذریعے کے مطابق امریکی قابضین نے شامی کرد ملیشیا کے ساتھ مل کر الحسکہ صوبے میں رامیلان آئل فیلڈ میں آئل ریفائنری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
رامیلان اسکوائر کے ایک ذریعے نے اس نیوز ایجنسی کو بتایاکہ امریکی قابض افواج نے 3000 بیرل یومیہ کی گنجائش کے ساتھ تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ بنایا ہے،اس ذریعے کے مطابق اس ریفائنری کی تعمیر کے بعد آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں شام کے مشرقی حصے سے امریکی افواج کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری اور لوٹ مار میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث
اپریل
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ
غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، اشنا شاہ اور فاطمہ بھٹو سمیت دیگر شخصیات کا اظہار تشویش
🗓️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید
اکتوبر
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
برطانوی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی
🗓️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے چیف آف
ستمبر
صیہونی تجزیہ کار کی نسل پرستانہ درخواست
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا
دسمبر
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل