سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ نے آئندہ سال کے بجٹ میں ترمیم میں یوکرین کو 24 ارب ڈالرز دینے جانے کی تجویز میں بہت زیادہ کمی کر دی ہے۔
پنچ بل نیوز اخبار کے شائع کردہ اگلے سال کے امریکی بجٹ کے ترمیمی مسودے کے مطابق امریکی سینیٹ نے یوکرین کے لیے اگلے سال 24 ارب ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد کی منظوری کے بجائے 4.5 بلین ڈالر کی فوجی امداد اور 1.65 بلین ڈالر کی اقتصادی امداد کی منظوری کی تجویز پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اب تک یوکرین کی کتنی مدد کر چکا ہے؟
یاد رہے کہ یوکرین کو فوجی امداد پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع) کے ذریعے اور اقتصادی امداد اس ملک کی وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے پہلے یوکرین کے لیے 24 بلین ڈالر کی امداد کی منظوری کی درخواست کی تھی اور اس درخواست کے حصے کے طور پر انتظامیہ نے امریکی حکومتی اداروں کو اضافی مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ یوکرین کی جنگ کو ایک بڑے دلدل میں دھکیل رہا ہے؟
قابل ذکر ہے کہ 24 فروری 2022 سے یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے، اس ملک کی حکومت اور فوج کو امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی قیادت میں مغربی ممالک سے بہت زیادہ مالی اور فوجی امداد ملی ہے،تاہم ابھی تک کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا بلکہ ان ممالک کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمراں ہم سے چھین کر پیسہ یوکرین کو دیتے ہیں اور وہ اسے روس سے ہارنے پر خرچ کر دیتا ہے۔