?️
سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما کے حالیہ دورہ روس کے بارے میں جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیول امریکی مفادات کا مائک ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے رہنما کم جونگ کے حالیہ دورہ روس کے بارے میں جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات قائم کرنا اور برقرار رکھنا ایک فطری اور معمول کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی "KCNA” نے شمالی کوریا اور روس کے درمیان دوستانہ تعاون کے بارے میں جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک-یول کے الزامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے، جنوبی کوریا کے صدر کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مفادات ایک ترجمان قرار دیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے جنوبی کوریا اور جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون پر ہونے والی بات چیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن، جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن، اور جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے جمعہ کو ایک مختصر ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئی بھی ایسا اقدام جس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہو اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد خلاف ورزی ہو گی تو انہیں فیصلہ کن جواب دینا چاہیے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ہفتے روس کے 5 روزہ دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر:بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے
?️ 24 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و
جنوری
اسرائیلی قیدیوں کا معاملہ ہمارے لیے بند ہوچکا ہے: سرائے القدس کا بیان
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: سرائے القدس کے ترجمان ابوحمزہ نے، جو اسلامی جہاد تحریک کی
دسمبر
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
ہر طرح سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:نصراللہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
اگست
ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی
?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف
جنوری
وقت آگیا دہشتگردوں کے سرپرست اور معاونین قیمت چکائیں۔ سینئر سکیورٹی حکام
?️ 2 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ وقت
مارچ
پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی۔ شیر افضل مروت
?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا
دسمبر
ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی امریکہ کے لیے باعث ذلت
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے بارے
جولائی