?️
سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان فوجی تنازع کے ساتھ ہی صدر پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اشتعال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے ماضی بالخصوص ویتنام جنگ سے سبق نہیں سیکھا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس ملک کے صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں جنوبی ایشیا میں ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز پر منعقد ہونےوالی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی مغربی ممالک کے اپنی سرزمین میں جنگ کو روکنے اور ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ہوا دینے کے لیے کے حربوں پر تنقید کی۔
روسی فیڈریشن اور یوکرائن کے درمیان فوجی تنازع کے بارے میں علوی نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ امریکہ نے ویت نام کی جنگ سے سبق نہیں سیکھا اور اب وہ ایک اور جال میں پھنس گیا ہے،واضح رہے کہ پاکستانی صدر کےیہ ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم یوکرائن میں روس کی فوجی کارروائی کے دوران ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔
عارف علوی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ یورپ نے اپنے علاقوں میں مزید جنگوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ افریقہ اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی دو قطبی کی حمایت کرنے کے بجائے، پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں جیت کا تعاون چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا شامی سرزمین پر مسلسل دوسری رات جارحانہ حملہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کی صبح مقامی ذرائع نے شام کے ٹھکانوں
اگست
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے
اگست
پی آئی اے کی نجکاری، تین بولیاں موصول، فیصلہ آج متوقع
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان
دسمبر
افغان حکمرانوں سے فواد چوہدری کا اہم سوال
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے
اگست
محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے
فروری
ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف
اکتوبر
پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 1 جون 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں
جون