امریکہ نہیں چاہتا کہ داعش کاعراق میں خاتمہ ہو

امریکہ

?️

سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے رہنما عدی عبدالہادی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اس ملک میں داعش کو ختم نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انٹیلی جنس سروس نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں کی بنیادیں قائم کیں جن میں القاعدہ، داعش اور دیگر گروہ شامل ہیں اور یہ مسئلہ سب پر واضح ہوچکا ہے۔

عبدالہادی نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ داعش عراق میں اپنا کام ختم کرے اور وہ اس دہشت گرد تنظیم کا حصہ رہنا چاہتا ہے۔ یہ ملک شام کے الحول کیمپ میں مختلف قومیتوں کے حامل ہزاروں دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتا ہے تاکہ آخر کار انہیں اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے خطے اور عراق کو عدم استحکام سے دوچار کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ 3 طریقوں سے داعش کی حمایت کرتا ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد، اس کے لیے انٹیلی جنس سپورٹ اور داعش کے عناصر کا شام سے عراق فرار ہونا۔

اس سے قبل کوآرڈینیشن فریم ورک کے رہنماؤں میں سے ایک جبار عودہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکی فوج نے شام کے الحسکہ علاقے کی جیلوں سے داعش کے ہزاروں زیر حراست ارکان کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف مشن کا پاکستان پر مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا

پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر

کن حراستی مراکز نے گوانتاناموبے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؟

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے غزہ میں صیہونی حکومت

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو بھی جلدی نہیں:روس

?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان

عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں:آرمی چیف

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2ہ سے

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے مذاق ،ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے‘حافظ نعیم الرحمن

?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے

جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم

روس اور شام کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ ؛محمد الجولانی کی ہلاکت کا امکان

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے شام کے ساتھ مل کر دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے