?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع پر سوشل میڈیا میں اپنے اکانٹ ’سوشل ٹروتھ‘ پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے موجودہ امریکہ کو ’زوال پذیر‘ قرار دیا۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلکھا کہ کرسمس کے اس انتہائی سرد لیکن خوبصورت دن پر ہمارے ملک کی جنوبی سرحد کی موجودہ صورتحال کا ماضی قریب اور ٹرمپ انتظامیہ سے موازنہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اپنے ملک کی تاریخ کی سب سے محفوظ سرحد تھی لیکن اس وقت اس کے برعکس وہاں ایک خوفناک کھیل جاری ہے اور لوگوں کی غیر معمولی تعداد جن میں سے بہت سے مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں (قاتل، انسانی اور منشیات کے اسمگلر) ہمارے ملک میں اس رفتار سے داخل ہو رہے ہیں جو ہم نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ایریزونا میں 45 کلومیٹر طویل سرحدی دیوار جو 80 ملین ڈالر کے بجٹ سے تعمیر کی گئی تھی، گرائی جائے گی،مہینوں کے جھگڑے کے بعد، ایریزونا کے گورنر بالآخر فینکس کی وفاقی عدالت میں ایک ماحولیاتی گروپ کی طرف سے دائر مقدمہ ہار گئے اور ٹیکس دہندگان کی رقم سے تعمیر کی گئی دو منزلہ دیوار کو گرانے پر رضامندی ظاہر کی۔
یاد رہے کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے باوجود اب بھی جنوبی امریکی ممالک سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہوتی ہے، 2016 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مختصر جملہ پر زور دیا کہ دیوار بنائیں،اپنے ایک انتخابی پروگرام میں انہوں نے زور دیا کہ میکسیکو کو دیوار کی تعمیر کے منصوبے کے لیے ادائیگی کرنی چاہیے۔
لیکن جب وہ برسراقتدار آئے تو انھوں نے دیوار کے فنڈز کے لیے زیادہ ممکنہ ذریعہ تلاش کیا لیکن امریکی کانگریس نے دو سال تک ایسی رقم فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ جنگ شروع ہوئی جو امریکہ میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا سبب بنی۔ اس کے بعد ٹرمپ نے امریکہ کی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا،اس کارروائی نے انہیں اس ملک کی وزارت دفاع سے سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کرنے کی اجازت دی۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کو کہاں کہاں چوٹ پہنچائی؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ
دسمبر
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح سے یہودیوں کی عیدوں کے آغاز کے ساتھ
ستمبر
ایران، روس اور چین کا امریکہ مخالف اتحاد:امریکی اخبار
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی اخبار بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، روس اور چین
ستمبر
امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار
ستمبر
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
اکتوبر
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار اور امریکہ کی مسلسل وعدے خلافیاں
?️ 10 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ
مارچ
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی