?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے خطے اور عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ امریکی ہی ہیں جوعراق بلکہ پورے خطہ میں تکفیری عناصر کو جدید اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔
الفرات نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رہنماؤں میں سے ایک عدی الخدران نےاس ملک میں دہشت گردی کی حمایت میں امریکی کردار کو تباہ کن قرار دیا، رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ خطے اور عراق میں داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کا ظہور خطے میں جغرافیائی تبدیلی لانے اوراس کی اقوام پر حکمرانی کے لیے امریکی بین الاقوامی انٹیلی جنس سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خطے کی اقوام کو جنگ اور خونریزی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور عراق کےکچھ صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کا پھر سے ابھرنا امریکی منصوبوں کا نتیجہ ہے۔
عراقی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ واشنگٹن عراق سے اپنی افواج کے انخلا کے لیے عوامی اور سیاسی دباؤ کے پیش نظر اس ملک کےحالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، الخدران نے مزید کہاکہ اب سوال یہ ہے کہ موجودہ حالات میں دہشت گرد دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں جدید ہتھیاروں اور رسد کی سہولیات کیسے حاصل کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کی جدید ہتھیاروں تک رسائی ظاہر کرتی ہے کہ انہیں بیرونی پشت پناہی حاصل ہے اور یہ امریکہ کا کام ہے کہ تاکہ وہ اس طرح یہ ثابت کر سکے کہ اگر ہم یہاں سے چلے جائیں گے تو دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے اور اس بہانے عراق کے قدرتی وسائل کو لوٹتا رہے۔


مشہور خبریں۔
سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید
اپریل
فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے کی پالیسی ناکام
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے
دسمبر
تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری
?️ 3 جولائی 2022بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر
جولائی
غزہ کے بچوں کی عالمی براداری کو جگانے کی کوشش
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی
نومبر
یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ
اکتوبر
یمن جنگ کا اصلی مجرم
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے ایک اخبار نے اس ملک کے خلاف جاری جارحیت
اپریل
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
یمن پر سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ؛ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد شہید
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ڈرون حملے میں ایک ہی
فروری