?️
سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت اپنا کام ختم کر دیا اور اب صیہونی حکومت میں امریکی ناظم الامور کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریاں سٹیفنی ہولٹ نے سنبھال لی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر ٹام نائیڈز ذاتی وجوہات کی بنا پر واشنگٹن واپس آنا چاہتے ہیں، تل ابیب میں امریکی سفارت خانے نے ان کی سرگرمیاں ختم کرنے اور ناظم الامور کی تقرری کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ مسز اسٹیفنی ہولٹ نے صیہونی حکومت میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور کے طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے اور تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر ٹام نائیڈز کی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے۔
سٹیفنی ہولٹ نے ٹویٹر پیغام میں نے اس بارے میں وضاحت پیش کی اور تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر کی حیثیت سے ٹام نائیڈز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا، سفیر نائڈس، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آپ کے عزم کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور کی حیثیت سے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غیر متزلزل تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کب تک تھامے گا صیہونیوں کو؟
یاد رہے کہ اسٹیفنی ہولٹ اس سے پہلے عمان اور قبرص میں امریکی سفارت خانے کی نائب کے طور پر کام کر چکی ہیں اور اب وہ تل ابیب میں واشنگٹن کے نئے سفیر کے انتخاب تک مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور کے طور پر اس سفارت خانے کی ذمہ دار رہیں گی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ٹام نائیڈز نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑے گا اور ذاتی وجوہات کی بناء پر واشنگٹن واپس آنا پڑے گا جبکہ میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت کار کے طور پر ان کی ذمہ داری کے ممکنہ خاتمے کے بارے میں متعدد قیاس آرائیاں کیں۔


مشہور خبریں۔
ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی غلطی تھی، ترمیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جنوری 2023اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)
جنوری
امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے
نومبر
مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین
جولائی
انصار اللہ: امارات عرب اقوام کے خلاف ایک امریکی صیہونی آلہ کار ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رکن محمد الفرح نے
اکتوبر
نصف امریکی بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے ناخوش
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ان انتخابات کے تسلسل میں جو اس ملک کے
اگست
امریکی یہودیوں کا ایک وفد پیشرفت کے لئے سعودی عرب پہنچا
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونیوں سے وابستہ مکان نشریاتی مرکز نے بتایا کہ امریکی یہودی
نومبر
غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی معاشرے کی تباہی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی کی منظوری کے
جنوری
موساد عراق میں دھماکے کیوں کرواتا ہے ؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ ایوی شلائم نے عراقی یہودیوں کے خلاف موساد کے
جون