?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملک کے دو سفارت کاروں کو ماسکو سے نکالے جانے کے ردعمل میں واشنگٹن میں کام کرنے والے روسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ناپسندیدہ عناصر قرار دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سرکاری نمائندے نے اسپوٹنک کو بتایا کہ امریکی خارجہ وزارت نے اس ملک میں روسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ناپسندیدہ عناصر قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر نے ایک بار پھر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ کیا
اسپوٹنک کے ساتھ بات چیت میں اس نمائندے نے مزید کہا کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے سے دو سفارت کاروں کی بے دخلی کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں کام کرنے والے روسی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ناپسندیدہ عناصر قرار دے کر جوابی کاروائی کی۔
ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت خارجہ ماسکو کی طرف سے امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کو برداشت نہیں کرے گی اور اس طرح کے اقدامات کے نتائج سے خبردار کیا۔
درایں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کی تصدیق کرتے ہوئے واشنگٹن کے اس اقدام کو بے سود قرار دیا۔
مزید پڑھیں: امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر کے وسط میں روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں امریکی سفارتی مشن کے دو ملازمین کو ناپسندیدہ عناصر قرار دیا تھا۔
روسی وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی سفارت خانے کی غیر قانونی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں اور انہیں دبایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی
پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی
مارچ
بھارت کی نام نہاد مردم شماری ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت ہے: حریت رہنما
?️ 29 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: بزدار
?️ 27 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ
جولائی
بیروت میں عاشورا کے جلوس کا منفرد انداز
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
جولائی
غزہ صیہونیوں کے لیے قتل گاہ بن چکا ہے: حماس
?️ 9 جولائی 2025فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ 640 دنوں
جولائی
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کا سیاسی اور معاشی منظر ایک
فروری