امریکہ اور ایران کے درمیان فوری معاہدے تک رسائی ضروری ہے: ماکرون

ماکرون

?️

سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے آج اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارف ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، سلطان عمان ہیثم بن طارق، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مشاورت کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے واشنگٹن کی جانب سے ماضی میں مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والے متعدد معاہدوں میں بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکر کیے بغیر مزید کہا کہ میں نے ان سب کو ایک ہی پیغام دیا: امریکہ اور ایران کے درمیان فوری معاہدے تک رسائی ضروری ہے۔ اس موقع سے ابھی فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ ترجیح جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بلا کسی شرط کے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق دوبارہ کھولنا ہے۔ اس کے بعد دیگر معاملات، خاص طور پر جوہری پروگرام اور علاقائی استحکام پر ایک جامع اور مضبوط معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے جائیں۔
امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں خلل ڈال دیا ہے۔ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ میں رکاوٹ نے دنیا بھر میں ایندھن اور توانائی کی سپلائی چین کے ساتھ ساتھ پیٹرو کیمیکل مصنوعات اور کھادوں جیسی دیگر اشیاء کی فراہمی کو بھی متاثر کیا ہے۔
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ پائیدار جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی صورت میں، ضروری حفاظتی پروٹوکولز اور تقاضوں کی رعایت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ

علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی، علیمہ خان سے بھی پنگا تھا۔ شیر افضل مروت

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا

وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران طاقتور ہے: روسی انٹیلی جنس چیف

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:روسی خفیہ ادارے کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ

میں چینی صدر سے طویل بات چیت کروں گا: ٹرمپ

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ

لوگ عراق اور اردن میں صیہونیوں کے خلاف سڑکوں پر

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج میں

اسرائیل کا جغرافیائی اور اقتصادی محاصرہ؛ایران کی نئی پالیسیوں کا اثر

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل، جیو اکنامک چیلنجز اور خطے میں ایران کی نئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے