امریکہ انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے مجبور

انصار اللہ

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ  اس انصاراللہ یمن کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی محکمہ خزانہ نے اب سے کچھ ہی دیر پہلے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے انصار اللہ نے یمن کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق واشنگٹن نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے، ویب سائٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آج ، 16 فروری کو امریکی محکمہ خارجہ نے انصاراللہ کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیاہے۔

امریکہ محکمہ ٹریژری نے مزید کہاکہ اب امریکی افراد اور اداروں کو انصاراللہ سے متعلق کاروبار یا سرگرمیاں کرنے کے لائسنس کے لئے محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او اے اے سی) کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں مگر یہ کہ افراد یا دیگر ممنوعہ سرگرمیاں مدنظر ہوں،یادرہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا تھا کہ یمن کی انصار اللہ کو منگل کے روز امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

یادرہے کہ امریکہ کی پشت پناہی میں سعودی اتحاد پچھلے چھ سالوں سے غریب عرب ملک یمن کے خلاف جارحیت کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری یا تو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یا پھر اس ملک کے عوام کے خلاف ہی پابندیاں عائد کر رہی ہے جیسا کہ امریکہ نے حال ہی میں یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا تاہم ٹرمپ کے جاتے ہی نئی امریکی انتظامیہ کو اپنی غلطی کا کچھ احساس ہوا اور یمنی جو اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے اس بنا پر امریکہ اس تنظیم کو دہشتگردی کی فہرست سے ہٹانے پر مجبور ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

امریکہ یمن کی فوجی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتا:انصاراللہ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے

طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے

علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

جیل سے خود احتجاجی تحریک کی سربراہی کروں گا، عمران خان

?️ 4 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی غیر مساوی جنگ کو 230 سے زائد دن

مغربی، افغانستان میں اپنے مقاصد میں ناکام

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس ملک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے