?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں نے جمعے کے روز عدن شہر میں اپنے دفاتر کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ان مظاہروں کے دوران عدن کی مرکزی شاہراہوں پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ حضرموت، شبوہ، لحج، ابین اور ضالع کے رہائشیوں نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی۔
مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ وہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کو نظرانداز کرنے کے مخالف ہیں اور سعودی حمایت یافتہ یمن کی خود ساختہ حکومت کونسل کے دفاتر بند کرنے کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے سعودی عرب پر الزام لگایا کہ اس نے ریاض میں جنوبی عبوری کونسل کے وفد کو حراست میں لے رکھا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس وفد کو رہا کیا جائے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی علیحدگی پسندوں کی رضامندی کے بغیر مذکورہ حکومتی کارروائیوں کا تسلسل کشیدگی کو بڑھاوا دے گا۔
واضح رہے کہ یمن کے جنوبی علاقوں میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم میں طویل عرصے سے شدت آئی ہوئی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں میں اماراتی کرائے کے فوجیوں کی پیش قدمی کے تسلسل کے باعث ریاض نے ابوظبی سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں اپنی فوجی موجودگی ختم کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کونسل کی ایران مخالف اور غیر تعمیری قرارداد منظور
?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے حالیہ جارحانہ جنگ
مارچ
عالمی میڈیا کی مشہد میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع و تدفین کی براہ راست کوریج
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: دنیا کے مختلف میڈیا نے ایران کے شہید رہبر امام خامنہ
جولائی
نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی،حزب اختلاف کو حکومت بنانے کی برتری
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے تازہ سروے کے مطابق اگر انتخابات آج
جولائی
میں ترکی میں پیوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں: زیلینسکی
?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
یورپی یونین کی خارجہ نے عراقچی سے گفتگو کے بعد کہا: “سفارت کاری جنگ سے نکلنے کا بہترین راستہ ہے”
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے
جون
خطے میں کشیدگی کم کرنے کا حل بات چیت ہے: اردن
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:عبداللہ دوم، شاہ اردن نے زور دے کر کہا ہے
فروری
افریقہ میں پوپ کا ٹرمپ پر طنز: سیاستدان بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: کیتھولک عوام کے روحانی پیشوا، پوپ لیو چودھویں نے افریقہ
اپریل
اسرائیلی کنیسٹ کو منحل کرنے کے بل کی پہلی منظوری
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:کنیست (صیہونی حکومت کی پارلیمان) کو منحل کرنے کے بل
جون