?️
سچ خبریں: حماس کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اب تک الشفاء اسپتال کے اردگرد 400 سے زائد افراد کو شہید کیا ہے۔
غزہ میں حماس کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الشفاء اسپتال اور اس کے اطراف میں قابض فوج کے حملے کو 13 دن گزر چکے ہیں اور عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اردگرد 1050 گھروں کو نشانہ بنایا ہے، ہم امریکہ، عالمی برادری، بعض یورپی ممالک اور قابض حکومت کو اس نسل کشی کے جرم کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
حماس کے میڈیا آفس نے مزید کہا کہ صہیونی فوج اب بھی اسپتال میں 107 مریضوں کو غیر انسانی حالات میں یرغمال بنائے ہوئے ہے اور الشفاء اسپتال کے ارد گرد 400 سے زیادہ افراد کو شہید کر چکی ہے۔
دوسری جانب بیت لاہیا کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ احمد الکحلوت نے بھی کہا کہ طبی عملہ انتہائی مشکل حالات میں کام کرتا ہے جب کہ یہ اسپتال بیمار اور شدید زخمیوں کے لیے ہے لیکن یہاں علاج کے لیے ضروری سہولیات فراہم نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: الشفا اسپتال میں قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام
الکحلوت نے مزید کہا کہ طبی سہولیات اور ضروریات کی کمی کے باوجود، ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیں لیکن غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہونے والا ہے۔


مشہور خبریں۔
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری
رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔
?️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
اکتوبر
سی این این کے خلاف ٹرمپ کی شکایت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت
اکتوبر
یوکرین کو کلسٹر ہتھیار بھیجنے کے بارے میں ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او اور ٹویٹر کے
جولائی
وزیراعظم کی صدر سے ملاقات؛ سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم
جولائی
پاکستان اور جاپان نے اہم معاہدے پر اتفاق کیا ہے
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جاپان نے کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں
اپریل
سعودی ولیعہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اہم موضوع
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، جو ریاض کے دورے پر
فروری