?️
سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں اربعین زائرین کے خلاف داعش کے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الرزازہ علاقے میں اس ملک کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈ کے ایک بیان میں آیا ہے کہ اس فورس کی بریگیڈ چھالیس نے ایک دہشتگردانہ منصوبے کی اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اور اُس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
بیان میں آیا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد الحشد الشعبی کے جوانوں نے صوبے الانبار کے الرزازہ علاقے کے صحرائی علاقے میں گھات لگا کر داعشی دہشتگردوں کو کچل دیا اور ان کے دہشتگردانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا،الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ ہم زائرین اربعین کو یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے انہیں کوئی بھی گزند نہیں پہنچنے دیں گے۔
واضح رہے کہ بیس صفر کو امام حسین اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے عراق اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا کی زیارت کے لئے جاتے ہیں جہاں اور اس ملک کے مقدس شہر نجف سے کربلا تک کا راستہ پیدل طے کرتے ہیں، اگرچہ دشمنوں کی جانب سے ہر سال اس تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم ابھی تک انہیں کامیابی نہیں ملی۔


مشہور خبریں۔
روس سے درآمد خام تیل کی پہلی کھیپ کی ادائیگی ’چینی کرنسی‘ میں کی گئی، مصدق ملک
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی خام تیل
جون
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
حوثیوں کی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو وارننگ
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی
مئی
عرب میڈیا: امریکہ اور صیہونی حکومت اب قابل برداشت نہیں رہے
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: الجزائری اخبار "الشرق” نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے رہنماؤں
مارچ
عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں
?️ 21 نومبر 2025عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن
نومبر
جنگ نے صیہونی معاشرے کو شدید سماجی بحران میں دھکیل دیا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جاری جنگ نے صیہونی
اکتوبر
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےبارڈر مارکیٹ، ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم
مئی