?️
سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں الجزائر کے شہر اوران کے لوگوں کا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اس شہر کے دورے کے خلاف مظاہرہ دکھایا گیا ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میکرون کے اس سابق فرانسیسی نوآبادیاتی شہر کے دورے کے دوران شہریوں کے ایک ہجوم نے الجزائر کی تعریف میں نعرے لگائے، اس ویڈیو میں میکرون کو الجزائر کے شمال مغرب میں واقع شہر اوران میں سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا تھا لیکن شہری الجزائر زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق میکرون لوگوں کی طرف ہاتھ ہلا رہے تھے جب کہ وہ نعرے لگا رہے تھے، آخر میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، واضح رہے کہ فرانسیسی صدر شمالی افریقی ملک الجزائر کے تین روزہ دورے پر تھے جو ہفتے کے روز ختم ہوا، یہ دورہ الجزائر کی 132 سالہ فرانسیسی حکمرانی اور آٹھ سالہ تباہ کن جنگ کے بعد چھ دہائیوں کی آزادی کا جشن منانے کے دو ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات کبھی اتنے کشیدہ نہیں رہے جتنے اب ہیں، موجودہ کشیدگی کی آگ وہ بیان تھا جو ایمانوئل میکرون نے 30 ستمبر 2021 کو الجزائر کے سیاسی نظام اور اس ملک کے عوام کے بارے میں دیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ میکرون کے اس ہفتے الجزائر کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنا اور علاقائی چیلنجوں کے پیش نظر فرانس اور الجزائر کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔


مشہور خبریں۔
روسی افواج شام میں موجود رہیں گی: لاوروف
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دمشق کی
مئی
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج نے مخصوص
ستمبر
شیخ رشیدکی اسرائیل اور بھارت پر کڑی تنقید
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے
جولائی
شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں
مئی
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال
جنوری
نیویارک میں ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے خلاف بڑا دھچکا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زہران ممتانی کی نیویارک
نومبر
ترکی روس کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لیے تیار : اردوغان
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ 5 اگست
اگست