?️
الاسکا کے ساحل کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا پھیچا کیا
امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ روس کے متعدد فوجی طیاروں کو الاسکا کے ساحل کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے انہیں روکا اور علاقے سے باہر جانے تک نگرانی کی۔
شمالی امریکہ کی فضائی دفاعی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ روس کے دو ٹی یو 95 بمبار طیارے، دو سوخوئی 35 جنگی طیارے اور ایک اے 50 جاسوس طیارہ الاسکا کے فضائی دفاعی شناختی علاقے میں داخل ہوئے، جن کی فوری طور پر نشاندہی کی گئی۔
بیان کے مطابق امریکی جانب سے دو ایف 16، دو ایف 35 اور چار کے سی 135 طیارے فضا میں بھیجے گئے تاکہ روسی طیاروں کی اس وقت تک نگرانی کی جا سکے جب تک وہ دفاعی شناختی علاقے سے باہر نہ نکل جائیں۔
کمان کے مطابق روسی طیارے نہ تو امریکہ اور نہ ہی کینیڈا کی خود مختار فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ حکام نے اس سرگرمی کو معمول کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے خطرہ نہیں سمجھا گیا۔
الاسکا کا فضائی دفاعی شناختی علاقہ بین الاقوامی فضائی حدود کا وہ حصہ ہے جہاں قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت تمام طیاروں کی شناخت ضروری ہوتی ہے، تاہم یہ علاقہ امریکہ یا کینیڈا کی خود مختار فضائی حدود سے باہر واقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ستمبر 2025 میں امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کی نگرانی کی تھی، جبکہ اگست 2025 میں ایک روسی جاسوس طیارے کو ایک ہفتے میں چار مرتبہ روکا گیا۔ ستمبر 2024 میں جاری ایک ویڈیو میں روسی جنگی طیارہ امریکی طیارے کے قریب پرواز کرتا دکھائی دیا تھا۔
اسی طرح جولائی 2024 میں روس اور چین کے بمبار طیاروں کو بھی الاسکا کے قریب امریکی طیاروں نے روکا تھا، جسے امریکی حکام نے دونوں ممالک کی مشترکہ فضائی سرگرمی کا غیر معمولی واقعہ قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن
?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی
ستمبر
عراق کے 12 صوبوں میں درجنوں دہشت گرد اور بعثی گرفتار
?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: عراق کی حشد شعبی فورسز نے 12 صوبوں میں دہشت
اکتوبر
امریکہ کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ، 5 افراد زخمی
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:امریکہ کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہفتے کی صبح فائرنگ کے
اگست
پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب
جون
ہم بحیرہ احمر کو اسرائیلی جھیل نہیں بننے دیں گے: صنعاء
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے
?️ 12 نومبر 2025 دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے امریکی
نومبر
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر