اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں ویکسینیشن شروع

افغانستان

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ نے طالبان سے منظوری ملنے کے بعد افغانستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانہ پر کوشش شروع کی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے یونیسیف کی ترجمان سبرینا سیدو نے تصدیق کی کہ جنوبی افغانستان کے 14 صوبوں میں کورونا ویکسینیشن شروع ہو چکی ہے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور طالبان پہلے ہی افغان شہریوں کو ویکسینیشن دینے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

یادرہے کہ افغانستان میں ویکسینیشن کی شرح جورواں سال فروری میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملنے کے بعد آہستہ آہستہ شروع ہوئی ،تاہم اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد تیزی سے گر گئی۔

مشرقی بحیرہ روم میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر رچرڈ برینن نے کہا کہ افغانستان کی صرف 4.3 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال ، طالبان حکام کی بڑی ترجیح صحت کی خدمات کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنا ہے جبکہ اس دوران ویکسینیشن پروگرام کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

برینن نے زور دیا کہ طالبان کے پاس زیادہ تکنیکی صلاحیت نہیں ہے ، اس لیے وہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس علاقے میں اہم کردار ادا کریں۔

یادرہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ، افغانستان نے کورونا وائرس کے 155،000 سے زیادہ کیسز اور اس سے 7،000 سے زائد اموات کی تصدیق کی ہے اور افغانستان میں فی 100 افراد میں سے صرف 7 خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں جس سے اس خطے میں ویکسینیشن کی بدترین صورتحال کے لحاظ سےاس ملک کو نقصان پہنچا ہے ۔

 

مشہور خبریں۔

تائیوان کا امریکہ سے 619 ملین ڈالر کا اسلحہ لینے کا اعلان

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:تائیوان کی فوج کو امریکہ سے619 ملین ڈالر کا اسلحہ ملے

ملک بھر میں  کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا

نئی صیہونی کابینہ نے بھی تھاما امریکہ کا دامن

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:بنیامن نیتن یاہو نے صیہونی کنسیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا

پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار

فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی  حکومت کو ٹھہرایا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک

ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور

?️ 18 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی حالیہ لہر اور

اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر

?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے