🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے عمل میں 100 ٹریلین ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی ، سماجی عدم مساوات اور عالمی غربت جیسے چیلنج شامل ہیں۔
گزشتہ روز جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کو غربت ، سماجی عدم مساوات ، ناانصافی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہےجنہیں ایک محدود وقت میں پورا کرنا ممکن نہیں جب تک 2030 تک دنیا کی اقتصادی پیداوار کا 10 فیصد براہ راست اور سالانہ اقوام متحدہ کے ان اہداف کے لیے مخصوص نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف مختلف مسائل کو حل کرتے ہیں بشمول ماحولیات ، صحت ، سماجی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی نیز وہ اس سلسلے میں اہداف مقرر کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے تعاون سے دی فورس فار گڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، اقوام متحدہ کے تمام اراکین نے ان اہداف کے حصول کی حمایت کی ہے ،تاہم ان مقاصد کے حصول کے لیے حکومتوں ، سرمایہ کاروں ، بینکوں اور کمپنیوں کی جانب سے فنڈز کی مستقل کمی ہے۔
دریں اثنا کورونا وبا نے فنڈنگ کے عمل میں خلل ڈالا ہے ، نئے اعداد و شمار کے مطابق بجٹ کے نئے خسارے سالانہ 10 کھرب ڈالر سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ نیویارک میں سیکرٹری جنرل کے دفتر میں تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے صدر چنتل لائن کارپینٹر نے کہا کہ اس وقت انسان ایک نازک موڑ پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام ممالک اور اداروں کو مل کر سب کے لیے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے،اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف جنگ ، بھوک ، صنفی عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹتے ہیں جن کے لیے عالمی کاروائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
عرب حکمرانوں کو صیہونی سے ملانے میں صیہونی جاسوس خواتین کا کردار
🗓️ 8 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلیویژن نے ایک رپورٹ میں عرب خلیجی ریاستوں کے صیہونیوں
فروری
صہیونیوں کے المعمدانی ہسپتال پر دوبارہ حملہ کرنے کا امکان
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 140
اکتوبر
وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا، وزیر اطلاعات
🗓️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے
ستمبر
یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے
🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
دسمبر
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
🗓️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک
مارچ
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 1 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم
جنوری