🗓️
سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ کو لبنان پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFEL)کے کمانڈر سٹیفانو ڈیل کول سے ملاقات کے دوران ان کے مشن کے اختتام کے موقع پر انہیں لبنانی نیشنل سروس میڈل پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق عون نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو صیہونی حکومت پر دباؤ ڈال کر ان اقدامات کو ختم کرنا چاہیے، میشل عون نے بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کے مطابق لبنان کے زمینی، سمندری اور فضائی حقوق اور خودمختاری پر زور دیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے بارہا لبنانی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے جبکہ لبنان نے کئی بار اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے خلاف اس مسئلے کی شکایت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کی فضائی ، زمینی اور سمندری حدود میں بار بار صیہونی تجاوزات سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے جو 2006 کی 33 روزہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کی گئی تھی، لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بارہا اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتی ہے اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
صنعا پر سعودی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملے
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمنی دارالحکومت صنعا کو
فروری
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
🗓️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید
🗓️ 10 اکتوبر 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقے میں
اکتوبر
مسئلہ کشمیر کو حل کیئے بغیر کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں: محبوبہ مفتی
🗓️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر
اپریل
لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم
🗓️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر
نومبر
غزہ کے مہاجرین کی واپسی سے دشمن کا خواب چکنا چور
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی واپسی پر
جنوری
صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری
جنوری