افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

افغان

?️

سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے کرام کے اجلاس کے آغاز میں جلسہ گاہ کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسلامی علماء کے اجتماع کے جگہ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی، دریں اثنا، طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ اجتماع میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،سکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک مقام پر کئی گولیاں چلائیں۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے منعقدہ مذہبی اسکالرز (لوی جرگہ) کے اجلاس کی جگہ کے قریب مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ خبری ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل فرنٹ فار فریڈم ان افغانستان نے جھڑپ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طالبان قوتوں کو ختم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جمعرات کو کابل میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا اجلاس منعقد ہوگا،افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء بدھ کو کابل پہنچیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد

ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے

فلسطینی بچوں کے لیے 2021 مہلک ترین سال؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی بچوں کے حقوق کے تحفظ کی

اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے، جسٹس منصور

?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

آبنائے میں پھنسا مغرب

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت

یمن کی معیشت کی تباہی میں امریکی جاسوسی نیٹ ورک کی تفصیلات

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: یمن کے سیکورٹی اداروں نے نئے منقطع جاسوسی نیٹ ورک

مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں

عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے