🗓️
سچ خبریں:طالبان نے افغان شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں موسیقی نہ سنیں اور خواتین مردوں کے بغیر سفر نہ کریں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو طالبان حکام نے کہا کہ طویل سفر کی منصوبہ بندی کرنے والی خواتین کو اس وقت تک نقل و حمل کی خدمات نہیں ملنی چاہیے جب تک ان کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار نہ ہو ،اچھائیوں کا حکم دینے والی اور برائیوں سے روکنے والی طالبان کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں تمام گاڑیوں کے مالکان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی خدمات صرف حجاب پہننے والی خواتین کو فراہم کریں۔
وزارت کے ترجمان صدیق عاکف مہاجر نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ 45 میل (72 کلومیٹر) سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کوا س وقت تک عام گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جب تک ان کے ساتھ خاندان کا کوئی قریبی فرد نہ ہو۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاناے والی ہدایات میں افغان ٹیلی ویژن چینلز کو خواتین اداکاروں پر مشتمل ڈرامے اور سیریل بند کرنےکے لیے بھی کہا گیا ہے، وزارت نے ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والی خواتین صحافیوں سے بھی کہا کہ وہ رپورٹنگ کے دوران حجاب پہنیں۔
وزارت نے ایک سرکلر بھی جاری کیا جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں میوزک بجانے سے گریز کریں۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن کی یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد
🗓️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جیسے ہی یوکرین کا بحران اور ملک میں روس کی
اپریل
بینٹ جبیل لبنان میں سلام فرمانده ترانہ کی گونج
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل کے اسٹیڈیم میں
جولائی
اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ماہِ رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں
فروری
جنوبی کوریا میں ڈرون ریسنگ چمپین شب کا آغاز
🗓️ 30 مارچ 2021سیول(سچ خبریں) ہواؤں میں اڑنے کا شوق سب کو رہتا ہے اس
مارچ
چین کے صدر سے بائیڈن کی ملاقات کا امکان
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
وزیر داخلہ کا افغانستان کے لئے ویزہ آن لائن سروس شروع کرنے کا اعلان
🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نےافغانستان کے لئے ویزہ
اکتوبر
واشنگٹن نے تل ابیب کو ایران کو رعایتیں نہ دینے کی یقین دہانی کرائی
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ مغربی حکام اور میڈیا حالیہ دنوں میں
اگست
سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں
نومبر