?️
سچ خبریں:افغان خواتین کا ایک گروپ اس ملک کی صورت حال پر احتجاج کرنے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے کابل کی سڑکوں پر جمع ہوا۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج منگل کابل میں متعدد خواتین اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے ایک بار پھر افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر نظر آئیں، احتجاج کے دوران خواتین نے "ہم خواتین بیدار ہیں، ہمیں امتیازی سلوک سے نفرت ہے”، "ہم بھوکے لوگوں کی آواز ہیں”، "ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں” وغیرہ جیسے نعرے لگائے ۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے انسانی حقوق کی اقدار کے مطابق عوامی حکومت کے قیام کے حق میں بھی نعرے بھی لگائے، خواتین نے "کام، روٹی اور آزادی” کے نعرے لگائے اور امید ظاہر کی کہ ایک دن وہ افغانستان میں ایک خاتون صدر کو اقتدار سنبھالتے ہوئے دیکھیں گی۔
کچھ میڈیا اداروں نے کابل کے مختلف حصوں میں ہونے والی دیگر احتجاجی ریلیوں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع دی، جس میں ایک خاتون زخمی ہوئی،تاہم طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا،یادرہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا ہےاس ملک میں خواتین اپنے بنیادی حقوق بشمول کام کرنے، تعلیم اور انفرادی آزادیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے بارہا سڑکوں پر نکل چکی ہیں، گزشتہ روزبھی کابل میں خواتین کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک پریس کانفرنس میں طالبان کی طرف سے خواتین کے سفر کے طریقہ کے بارے میں دی جانے والی ہدایات کے خلاف احتجاج کیا۔


مشہور خبریں۔
چارلی کرک کے قتل کے شبہ میں ایک شخص گرفتار:ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 13 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے شبہ میں ایک شخص گرفتار:ڈونلڈ ٹرمپ امریکی
ستمبر
عبدالملک الحوثی: مسلمانوں کے خلاف جارحیت خطرناک مرحلے میں
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک الحوثی نے
اپریل
پنجاب میں 5 ہزار نئے پٹواریوں کو بھرتی کیا جائے گا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے
اگست
امریکی سفیر کا ٹرمپ پر تنقید: اگر اسرائیل نہ ہوتا تو امریکہ بھی وجود میں نہ آتا
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکہ کے سفیر نے ایسے بیانات
جون
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری
مئی
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
ایران کے خلاف جنگ کی مالی اعانت میں ٹرمپ انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا: بلومبرگ
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے
جولائی