?️
سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماسکو کے لئےاس ملک سےامریکی فوجیوں کا انخلاء بہت اہم ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کی رات کہا تھا کہ ماسکو کے لئے افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء بہت اہمیت کا حامل ہے، پوتن نے ماسکو میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ سرحد مشترکہ ہے ، جو روسی فوجی اڈے کی میزبانی کرتا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکی فوجی افغانستان سے انخلا کر رہے ہیں جبکہ یہ ملک ہمارے بہت قریب ہے ، تاجکستان میں ہمارا ایک فوجی اڈہ ہے،پوتن نے کہا کہ خطے میں اپنے تعلقات کو کیسے منظم کریں اور خطے کی سلامتی کو کیسے یقینی بنائیں یہ ایک بہت ہی اہم عملی مسئلہ ہے،واضح رہے کہ پوتن ، جنہوں نے گذشتہ روز (بدھ کے روز) امریکی صدر جو بائیڈن سے طویل ملاقات کی تھی ، نے کہا کہ انہوں نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں اپنے امریکی ہم منصب کو "پیشہ ور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کو ان کے ساتھ بہت احتیاط سے کام کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی چیز کو نظرانداز نہ کیا جائے،پوتن نے کہا کہ جب تک امریکی چاہیں گے ہم ان مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے تیار رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کے روز بائیڈن کے ساتھ ان کی ملاقات اہم تھی کیونکہ جب لوگ بات نہیں کرتے ہیں تو مزید دعوے اور خدشات پائے جاتے ہیں جن میں سے بہت سارے دعوے ایسے ہوتے ہیں جن کا کوئی خارجی وجود نہیں ہوتاہے۔


مشہور خبریں۔
یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کی صورت حال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv کے سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں
نومبر
وہ صیہونی جن کو چھپ کر رہنا چاہیے
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حکمت عملی کو ایٹمی میدان سے لے
مئی
یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
ستمبر
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں آباد کاری کے لیے انتہا پسند صہیونیوں کا نیا تصور
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان
فروری
اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے
اکتوبر
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ