افغانستان اور عراق میں ناکامی پر امریکی جرنیلوں کا احتساب ہونا چاہیے:امریکی سابق وزیر دفاع

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اور عراق میں ناکامی کے ذمہ دار اس ملک کے فوجی جرنیلوں کو ٹھہرایا جائے۔

امریکہ کے سابق وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان اور عراق میں امریکی فوج کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے کسی اعلیٰ فوجی عہدیدار کو اس ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا،انہوں نے ان جرنیلوں پر تنقید کی جو فوجی ناکامیوں کے باوجود اعلیٰ عہدوں اور تنخواہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ملر نے واشنگٹن ایگزامینر کو بتایا کہ ہم عراق اور افغانستان میں جنگ ہار گئے لیکن کوئی بھی اس کے لیے جوابدہ نہیں ہے، جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔

امریکہ کے سابق سکریٹری دفاع نے کہا کہ اس ملک کے کئی جرنیلوں نے جنگ کے دوران اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ وہ امریکی افواج کے مشن کے حتمی اہداف حاصل کر لیں گے لیکن وہ بری طرح ناکام رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان جرنیلوں سے کسی نے سوال نہیں کیا بلکہ انہیں کمپنیوں اور ریسرچ سینٹرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جگہ دی گئی اور وہ بے تحاشا تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ریپبلکن نمائندوں نے، جن کی اب امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے، وعدہ کیا ہے کہ وہ کم از کم افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا جائزہ لیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز  

🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع

پرویز خٹک نے آئندہ الیکشن کے متعلق بڑا اعلان کیا

🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اے آر

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف

🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

شام کے لیے سعودی عرب کا موقف اچانک تبدیل ہونے کا راز

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے دمشق کے خلاف

ایک اور سعودی عالم کو 27 سال قید کی سزا

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں زیر حراست افراد سے متعلق خبروں کی کوریج

صیہونیوں میں غزہ جنگ کے جھٹکے

🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجی

جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت

🗓️ 11 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان

لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

🗓️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے