?️
سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے اس ملک میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں امینو دانی جو افریقہ میں داعش کا ماسٹر مائنڈ کہلاتا تھا، مارا گیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا کہ امینو دانی جو مغربی افریقہ میں داعش کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھا،اس دہشتگرد تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائیجیریا کے فضائی حملے میں مارا گیا، نائجیریا کی فوج نے مزید کہا کہ ملک کی فضائیہ کے دو طیاروں نے اس ملک کے مرکز میں واقع قصبے کوریب میں امینو دانی کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کو نشانہ بنایا۔
نائیجیرین فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص کیمرون، نائجیریا اور چاڈ میں داعش کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، واضح رہے کہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ اب تک نائجیریا، مالی اور برکینا فاسو میں بہت سے حملے کر چکے ہیں اور اس ملک کے ساتھ ساتھ نائجیریا کے علاقوں کو بھی کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
جبکہ ساحل کے علاقے میں تشدد کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، یاد رہے کہ ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ اس علاقے میں غیر ملکی افواج اور اقوام متحدہ کے امن دستے موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کا خواہاں
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: دو مصری سیکورٹی ذرائع نے اس جمعہ کو اعلان
مارچ
دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟
?️ 11 ستمبر 2025دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟ قطر
ستمبر
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے UNIFIL فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیوں کیا؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی
اکتوبر
63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے
نومبر
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ
جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
?️ 22 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے
اگست
مغرب خود کو صیہونیوں کے تسلط سے آزاد کرے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک
اکتوبر
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔ مریم نواز
?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی
اگست