🗓️
سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونیت مخالف قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے اس قرارداد کے حق میں مثبت ووٹ دینے والے ممالک کی بھی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کثرت رائے سے ایک قرارداد میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں عالمی عدالت انصاف سے مشاورتی رائے کی درخواست کی تھی۔
اس قرار داد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹوں سے منظوری دی گئی اور 53 ممالک نے اس میں حصہ نہیں لیا۔
اس قرارداد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کے اقدامات، فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ قانون سازی اور منصوبوں کے اثرات کے بارے میں اپنی مشاورتی رائے کا اعلان کرے۔
اس قرار داد کی منظوری بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے فلسطینی سرزمین میں یہودی آباد کاری کی توسیع اور بیت المقدس کو یہودیانے کو اپنے منصوبے کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونیت مخالف قرارداد کی منظوری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد اس حکومت کے لیے پابند نہیں ہوگی۔
فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی صیہونی مخالف قرارداد کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا اس قرارداد کو مثبت ووٹ دینا فلسطینی قوم اور اس کے تاریخی حقوق کے لیے دنیا کی حمایت کا ثبوت ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کے خلاف سازش پر امریکہ کے 500 بلین ڈالر خرچ:عطوان
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے تجزیہ نگار نے میدانی مشاہدات کا حوالہ دیتے
مئی
صیہونی ٹیلی ویژن کے نقطہ نظر سے سید حسن نصر اللہ کا اہم ترین جملہ
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج
اگست
غزہ میں صحافیوں کی واسکٹ کام نہیں کرتی
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں 300 دنوں سے زائد جارحیت،
اگست
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
🗓️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ
مئی
شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل
🗓️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
اگست
مصطفی الکاظمی کا ایک اور راز کھلا
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا میں ہر لمحہ عراق میں لاپتہ رہنے والی اسرائیلی-روسی
جولائی
سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت
🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار
اپریل