?️
سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ عزہ جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کے ذریعہ جنگ بندی کی شرائط کی منظوری کے ساتھ ہی ناجائز صہیونی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب اس کے خاتمے کے لئے کسی بڑی جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔
قابض صہیونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان تقریبا دو ہفتوں کے شدید فوجی تنازعے کے بعد جو یروشلم سے لے کر مغربی کنارے ،غزہ پھر مقبوضہ فلسطین اور یہاں تک کہ 1948 کے علاقوں میں بسنے والے عرب جو اسرائیلی شہری کہلاتے ہیں تک پھیل گیا جس کے بعد یہ جنگ 11 یا 12 دن جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ختم ہوئی، لیکن یہ جنگ دوسری جنگوں سے بہت مختلف تھی، اس عظیم فتح کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی امور کے ایک سینئر ماہر ڈاکٹر سید اللہ زری کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ صورتحال اور غزہ اور صیہونی حکومت کے مابین جنگ کے سلسلے میں ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس جنگ کی تشکیل اور اس کی بنیادی وجہ کیا تھی؟ اس جنگ کا فلسطین کی سیاسی اکائیوں پر کیا اثر پڑا اور مستقبل میں اس کے صیہونی حکومت پر کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟۔
انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے سلسلہ میں اب تک ہم نے متعدد امریکہ ، صیہونی حکومت ، اور عرب دنیا کی طرف سے فلسطین پر ہی حملے دیکھے ہیں جس کی ایک مثال صدی ڈیل کے نام سے مسلط کیا جانے والا منصوبہ دیکھنے کو ملتا ہےلیکن اس جنگ میں شروع کے دنوں سے ہی اسرائیل جنگ بندی کروانے کے لیے مصر کے آگے ہاتھ پیر جوڑ رہا تھا اس لیے کہ اس جنگ سے صیہونیوں کے دلوں میں رعب وحشت ڈال دی تھی کیونکہ کہ صیہونی ڈرپوک ہونے میں پہلے سے مشہور ہیں، یہی وجہ ہے اس نے فلسطینیوں کی تمام تر شرائط مان لیں جو اس کے تباہی سے نزدیک ہونے کی ایک دلیل ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی
اپریل
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن
ستمبر
مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22
جولائی
مشرقی افغانستان میں فائرنگ ؛ صحافی کا قتل
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک
اکتوبر
سعودی عرب فلسطین کی تشکیل کے لیے اسرائیل کے ٹھوس اقدامات پر مصر نہیں
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:تین باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب دفاعی
فروری
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر
کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے کہا ہے کہ نتن یاہو کا
اپریل
پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اکتوبر