?️
سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال وصول ہونے والا 180 ملین ٹیکس فلسطینی اتھارٹی کو نہیں دیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے گذشتہ سال کے دوران اکٹھا کیا گیا $ 180 ملین ٹیکس اس تنظیم کو نہیں دیا،یادرہے کہ ہے کہ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کی کل ٹیکس محصولات کا تقریبا 7 فیصد بتائی جاتی ہے جو عسکریت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو تنخواہ کے طور پر ادا کی جاتی ہے۔
در حقیقت صہیونی حکومت ایک صوابدیدی اور یکطرفہ قانون کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی عسکریت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر سال اپنے فارمولے کے مطابق ادائیگی کی رقم کا حساب کتاب کرتی ہے اور پھر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اکٹھا کی گئی ٹیکسوں کی رقم کو کم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ہاتھوں حالیہ گیارہ روزہ جنگ میں صیہونیوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی جس سے عالمی سطح پر اس حکومت کو نہایت خفت کا سامنا کرنا پڑا، اس کو کم کرنے کے لیے صیہونی حکام اب فلسطینیوں کے خلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے آزمارہے ہیں اور انھیں دبانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک نے بار باری متنبہ کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہیں اور ہم وہی ہیں جنہوں نے آپ کی نیندیں حرام کر دیں جس کے بعد آپ ہماری شرطوں کے مطابق جنگ بندی پر مجبور ہوئےلہذ اب مزید کوئی حماقت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لینا۔


مشہور خبریں۔
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر
نومبر
پہلی انتخابی بحث میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر بے مثال حملہ
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے مباحثوں کا پہلا دور آج صبح ڈیموکریٹک
جون
عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں
جون
میدویدیف نے روس میں برطانوی اثاثوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے یوکرین کو ماسکو کے
ستمبر
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
غزہ معاہدے کے تحت 154 فلسطینی قیدی رہا ہو کر مصر میں داخل
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں دفتر کے مطابق، شرمالشیخ معاہدے
اکتوبر
کیا پیوٹن اس ماہ ترکی جائیں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ترک صدر اردگان نے جمعہ، 4 اگست کو اعلان کیا کہ
اگست