?️
سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی جنگ نہ صرف حماس کے خلاف ہے بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگ نہ صرف حماس کے خلاف ہے بلکہ فلسطینی شہریوں کے خلاف بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
تنظیم نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کو تباہ کن قرار دیا جو کہ انسانی بحرانوں کے دائرہ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس بین الاقوامی ادارے نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں طبی عملے کی گرفتاری نے ہمیں صدمہ پہنچایا ہے جب کہ اسپتالوں کے تقدس کا تحفظ ضروری ہے۔
ایک اور خبر میں غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت غزہ تک آنے والی طبی امداد کے راستے کو کنٹرول کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں بھیجی جانے والی طبی امداد کی مقدار متوقع سطح تک نہیں پہنچی،ہم غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔
القدرہ نے تاکید کی کہ ہمیں غزہ کی پٹی سے سینکڑوں زخمیوں کو ان کی جان بچانے کے لیے یہاں سے باہر نکالنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
ورلڈ فوڈ پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹر نے بھی کہا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے خوراک کی محفوظ تقسیم کے لیے مزید 6 دن کی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا تھا کہ امداد کی آمد کے باوجود غزہ کی پٹی میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے جو قحط کے بڑے خطرے کی نشاندہی ہے۔
مشہور خبریں۔
کمال راشد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
?️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
نومبر
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:فردوس عاشق
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی
مارچ
سیالکوٹ واقعہ پر پولیس کی جانب سے اہم انکشافات
?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ ( سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے
دسمبر
پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ
مارچ
پاکستان: پانی روکنے کی کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب حملے سے دیں گے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دریائے سندھ پر ہندوستان کی
مئی
صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:حماس کو تنازعہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مصر
اگست