اسرائیل ایرانی میزائیلز کو روکنے میں ناکام، ہنگامی صورتحال کا اعلان

ایرانی

?️

سچ خبریں: صہیونی حکومتکے میڈیا نے ایران کے جوابی میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہم غیر معمولی صورت حال کا شکار ہیں اور مقبوضہ فلسطین بھر میں خطرے کے الارم بج رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، ایران کے تیسرے میزائل دستے نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں اور بیت المقدس کی طرف رخ کیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے حوالے سے اے 24 نیوز ٹی وی نے رپورٹ دیا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ بیت المقدس میں خطرے کے الارم بج اٹھے ہیں۔
ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ
صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق، ایران کی جانب سے 150 سے 200 میزائل مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں داغے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایرانی میزائلز کے بعض مقبوضہ علاقوں میں نشانے پر لگنے کی اطلاعات ہیں۔
حملوں کے نشانوں میں اضافے کے بعد صیہونی فوج کے ترجمان نے تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ میزائل گرنے کی جگہوں کی براہ راست نشریات سے گریز کریں۔
صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی
تسنیم کے ویسٹ بینک نامہ نگار لمی ابوحلو نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومتکا دفاعی نظام ایرانی میزائلز کے دوسرے حملے کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملے کے ساتھ ہی بیت المقدس کے تمام داخلی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21

پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار

?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے

ترکی میں جنگلات اور زرعی زمینوں کی تباہی

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں جنگلات کی تباہی اور زراعت اور

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آئندہ چند روز میں ملاقات کریں گے:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی

امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران

اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرے سے مردہ حالت میں برآمد

?️ 18 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نژاد امریکی و پاکستانی اداکارہ سعیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے