?️
سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دمشق کے جنوبی اور مغربی محلوں کے باشندوں نے ملک کے جنوبی حصے میں راکٹ فائر کیے جانےکی آواز کو واضح طور پر سنا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی علاقے میں شامی فوج کے اڈے پر متعدد میزائل داغے، ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت کے میزائل مقبوضہ علاقوں کی فضا سے فائر کیے گئے تھے تاہم شامی فوج کے فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مارگرایا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت داعش کے دہشت گرد گروہ کے ممبروں نے ملک کے وسط میں واقع حما اور حمص کے صحراؤں کے درمیان فوجی اڈوں پر پرتشدد حملہ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہوئی، اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ، شامی فوج کی اتحادی افواج کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے ، ادھر بدھ کی شام پانچ زخمیوں کی ہلاکت کے بعد ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی، دریں اثنا ، شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے القونیطرہ کے نواح میں اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی جس میں شامی حکومت کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ابھی تک ان فضائی حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل
غزہ جنگ میں اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے تین ستون
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں فلسطین میں آپریشن الاقصیٰ طوفان کے چند
جنوری
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین کا ازخود نوٹس سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور
مارچ
چین غزہ جنگ بندی کے لیے کیا کر رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے متوقع زمینی حملے
اکتوبر
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
عراق کا امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں
دسمبر
بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں
فروری