اردن میں کورونا اسپتال میں حیرت انگیز واقعہ

?️

سچ خبریں:اردن کے ایک کورونا اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کےمشتبہ واقعے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔

اردن کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت سے 10 کلومیٹر دور واقع السط اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے نتیجے میں کورونا کے آٹھ مریض ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ غیر سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زیادہ بتائی ہے، متاثرہ افراد کے اہل خانہ اسپتال کے آس پاس جمع ہوگئے ہیں اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ اردن کے ذرائع اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ تکنیکی مسئلہ بتایا ہےتاہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا کہ اچھی سہولیات والے ایک نئے قائم شدہ اسپتال میں یہ خلل کیسے پیدا ہوسکتا ہے جس سے بہت سارے افراد ہلاک ہوسکتے ہیںجبکہ کسی واس تباہی کا پتا بھی نہیں چلا، کچھ ذرائع جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے ، نے اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملے یا تخریب کاری کے امکان کے بارے میں بات کی اور اس واقعے کو بیرونی عوامل سے منسوب کیا، ذرائع ، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے ، نے اردن اور اسرائیلی حکومت کے مابین کی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر قابض حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے شہزادہ حسین بن عبد اللہ کے بیت المقدس کے دورے کے لیےوالے تھے لیکن صیہونی حکومت نے انھیں اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے انھیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا نیز اس کے بعد صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اردن کی فضائی حدود سے گذر کر متحدہ عرب امارات جانے والے تھے تو اردن نے انھیں اپنے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین سیاسی اور سفارتی تناؤ پیدا ہوا ہے۔

تاہم ابھی تک اردن کے عہدیداروں نے اس واقعے اور اس کی اہم وجوہات کے بارے میں کوئی خاص وضاحت فراہم نہیں کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے ٹینٹوں پر صیہونی بمباری پر امریکہ کا ردعمل!!

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک دن کی تاخیر کے بعد آج صبح امریکی سلامتی

غزہ کے بھوکے لوگوں کے خلاف ابو شباب کے جرائم کی نئی تفصیلات

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل

ایک بار پھر ایران اور حزب اللہ کے خلاف بنی گانٹز کی بیان بازی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج پیر

متحدہ عرب امارات کی سلامتی یمنیوں کے ہاتھ میں ہے:انصاراللہ

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن

ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی

بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم گوجرانوالا سے ہوئے گرفتار

?️ 19 فروری 2021گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی

یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار

?️ 29 اگست 2025یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے