?️
آلاسکا اجلاس سے یوکرین تنازع کے فوری خاتمے کی توقع نہیں کی جا سکتی:روسی ماہرین
روسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے آلاسکا میں ہونے والی ولادیمیر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو مجموعی طور پر مثبت قرار دیا ہے لیکن اس پر زور دیا ہے کہ یوکرین تنازع کے فوری خاتمے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
یہ ملاقات، جو جمعے کی شب آلاسکا میں ہوئی، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلی براہِ راست نشست تھی۔ اجلاس کا مقصد یوکرین جنگ کے حل اور ماسکو-واشنگٹن تعلقات کی بحالی تھا۔
کاخِ سفید اور کریملن دونوں نے اس مذاکرات کو "سفارتی پیش رفت” کہا، جبکہ یورپی رہنماؤں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست سے سب سے زیادہ فائدہ روس کے صدر کو ہوا۔
روسی ماہر یوری بوروفسکی کے مطابق، ٹرمپ نے ملاقات کے دوران ماسکو کے سکیورٹی خدشات کو سننے اور بحران کے بنیادی اسباب پر بات کرنے کی آمادگی دکھائی، جو کہ بقول ان کے، سابق صدر جو بائیڈن سے مختلف رویہ ہے۔ بوروفسکی نے کہا کہ اگر یہ نشست مستقبل قریب میں پوتین اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کی براہِ راست ملاقات کی راہ ہموار کرے تو اسے بڑی کامیابی تصور کیا جا سکتا ہے۔
تجزیہ کار ماکسیم سوچکوف نے کہا کہ ٹرمپ کا یوکرینی صدر زلنسکی سے رابطہ اور انہیں روس کے ساتھ سمجھوتے پر آمادہ کرنے کی کوشش اس ملاقات کا سب سے اہم پہلو ہے۔ ان کے مطابق اب گیند زلنسکی اور یورپی ممالک کے کورٹ میں ہے کہ وہ کس حد تک جنگ کے خاتمے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
اکیڈمی آف سائنسز روس کے ماہر ولادیمیر باتیوک نے کہا کہ آلاسکا ملاقات نے دونوں ممالک کو قریب لایا ہے لیکن تنازعہ کے خاتمے کے لیے کئی مزید دور کے مذاکرات اور فوجی و سیاسی مسائل کا حل درکار ہے۔
والدائی کلب سے وابستہ دیمیتری سوسلوف نے کہا کہ بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو سنجیدگی سے بحران ختم کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ جنگ بدستور جاری ہے، لیکن آتش بس کے کئی نکات پر روس اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ٹرمپ نے اقتدار میں واپسی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کو 24 گھنٹے میں ختم کر سکتے ہیں۔ تاہم، یوکرینی صدر زلنسکی اس اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے زلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس کے بعد زلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ پیر کو واشنگٹن جا کر براہِ راست ٹرمپ سے تفصیلی بات کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں
جولائی
سعودی امدادی کارکن پر تشدد ریاض کی آزادی اظہاررائے کی خلاف ورزی کی علامت ہے: پیلوسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے سعودی حکومت کی حراست میں
ستمبر
صیہونی مزاحمتی تحریک کی شرائط نہیں مانیں گے تو مزید اسرائیلیوں کو پکڑیں گے: جہاد اسلامی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک نے خبردار
اکتوبر
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر
تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن
مئی