?️
سچ خبریں: آسٹریلیا نے UNRWA کی امداد کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے اس تنظیم کی مالی امداد دوبارہ شروع کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے UNRWA ایجنسی کی مالی امداد دوبارہ شروع کردی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اس ملک نے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کو اپنی مالی امداد کی دو ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ بحالی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
تقریباً دو ماہ قبل اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ممالک نے امریکہ کے کہنے پر اقوام متحدہ کی فلسطینی ایجنسی کی مالی امداد بند کرنے کے غیر انسانی پروگرام میں ایک مربوط سازش میں شمولیت اختیار کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے خلاف حماس کے اچانک آپریشن میں ایجنسی کے متعدد ملازمین کے ملوث ہونے کے شبہے میں کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی کی اپنی مالی امداد منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، فروری کے اوائل میں، واشنگٹن نے UNRWA کے12 ملازمین کو پچھلے سال 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے قابل فخر آپریشن میں فلسطینی مزاحمت (حماس) کی مدد کرنے کے بہانے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تاجانی نے کہا کہ روم نے UNRWA کے عملے کی طوفان الاقصی میں شمولیت کے بہانے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی مالی امداد روک دی۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کا UNRWA کے ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن عارضی طور پر اس تنظیم کو مزید مالی امداد فراہم کرنے سے گریز کرے گا، ان الزامات کے بعد کہ اس کے بعض ارکان نے اسرائیلی حکومت پر حماس کے حملوں میں کردار ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے
مئی
غزہ میں پاکستانی افواج بھیجنے کا معاملہ زیر غور، حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر دفاع
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
توہین عدالت کی کارروائی کی گئی تو پیپلز پارٹی شہباز شریف کا ساتھ دے گی، ساجد طوری
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری
اپریل
تل ابیب مغرب کو کون سے ہتھیار فروخت کرتا ہے؟
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:مغرب العالم 24 نیوز سائٹ نے اس حوالے سے اپنی ایک
مئی
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار
?️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل
جنوری
پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا بچوں کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اشتراک
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ
نومبر
امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور
جون
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی