🗓️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے 11 ڈرون اور میزائلوں سے سعودی عرب کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے حساس اور اسٹریٹجک اہداف کے خلاف یمنی مزاحمتی فورسز کے تازہ ترین بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں بتایا یمنی میزائل اور یو اے وی یونٹ نے مشترکہ کاروائی میں آرمکو کمپنی کے 11 میزائلوں اور یو اے وی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جیزان میں پیٹریاٹ سسٹم اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ آرامکو کمپنی سمیت دوسرے اہداف کو 7 "سعیر” اور "بدر” میزائلوں سے نشانہ بھی بنایا گیا، واضح رہے کہ اس کاروائی کے بعد آرمکو آئل کمپنی میں بڑی آگ بھڑک اٹھی،سریع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیٹریاٹ سسٹم کے گوداموں اور اڈوں کو صماد 3 اور قاصفK 2 کے 4 یو اے وی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جنہوں نے اہداف کو درست نشانہ بنایا ۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اسٹریٹجک اور حساس اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودی فوجی جارحیت ختم نہیں ہوئی تو اس ملک کو وسیع تر اور بڑی کاروائیوں کے لیے تیار رہنا چاہیے،یادرہے کہ سعودی عرب نے پچھلےچھ سال سے یمن کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری صرف خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے بلکہ اگر یمنی اپنے دفاع میں کچھ کرتے ہیں تو عربی اور غربی میڈیا میں ایک ہاہاکار مچ جاتی ہے کہ عوام ماری جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
جنرل السیسی کا نیتن یاہو سے بات کرنے سے انکار
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر
اکتوبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر
شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے بتایا کہ شکاگو میں ہفتے کی رات
ستمبر
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
🗓️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری کوبرا نہیں سمجھتیں:وزیراعظم
🗓️ 3 مارچ 2022وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جو چوری
مارچ
مزاحمتی تحریک پر صیہونیوں کا جھوٹا الزام بے نقاب
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:اے ایف پی نے خبر رساں ادارے غزہ کی پٹی کے
مئی
یورپ کی کالی اندھیری راتیں پولیٹکیو اور اشپگل کی نظر میں،جرمنی اور فرانس تباہی کے دہانے پر
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:خبروں اور تجزیاتی ذرائع نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ
جنوری