?️
سچ خبریں:اسرائیل میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے سے پتا چلا ہے کہ59 فیصد صیہونی اسرائیل میں نہیں رہنا چاہتے اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق 59 فیصد صیہونی، اسرائیل سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔
تازہ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ بہت سے اسرائیلی، خراب معاشی صورتحال، فلسطینی بحران کے حل اور اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔
راے الیوم اخبارکی رپورٹ کے مطابق بیگن نامی تنظیم کی جانب سے کرائے گئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 59 فیصد اسرائیلیوں نے اسرائیل چھوڑنے کے لیے متعدد سفارت خانوں سے رابطے کئے ہیں جب کہ بہت سے دوسرے بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔
در ایں اثنا 78 فیصد اسرائیلی گھرانوں کی خواہش ہے کہ ان کے بچے اسرائیل چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں، عبری زبان کے اسرائیلی اخبار معاریو کے کالم نگار لکھتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل میں دائیں بازو کے نظریات کے نشوونما ہونے پر تشویش ہے کیونکہ ان کی اسرائیل پر توجہ بہت کم ہے اس لیے کہ یہ بنیاد پرست اور انتہا پسند صرف اپنے نظریے کو اہمیت دیتے ہیں دوسروں کو نہیں، ان کے بقول یہ وہی لوگ ہیں جو بیرون ملک سے پیسہ لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل سے مہاجرت کی متعدد اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، بہت سے اسرائیلیوں کے فرار ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، اس دوران فلسطینی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں انھیں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، ان چیزوں کی وجہ سے بہت سے اسرائیلیوں کا اب یہ خیال ہے کہ اسرائیل ان کے رہنے کی جگہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونیوں کی نئی سازش پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اور نیتن یاہو کی کابینہ
نومبر
کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ
?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتکاروں
اپریل
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
غیر ملکیوں نے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لے لی
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گھریلو بانڈز
ستمبر
فلسطینی استقامتی تحریک کا مزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ کی پٹی میں میزائل
اکتوبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
کیا اسرائیل ایک برے معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: مشہور اسرائیلی مصنف اور محقق شلومی ایلدار نے آنے والے
جنوری