نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

🗓️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست ہوچکی ہے اور ان کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے سیاسی حریف اور حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے نئی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی تشکیل کیلئے نیتن یاہو کے پاس کل رات تک کا وقت تھا تاہم وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یش عتید پارٹی کے صدر یائر لاپڈ نے کابینہ کی تشکیل کیلئے عربی مشترک لسٹ کے شامل ہونے سے موافقت کی جس کے بعد انہیں کابینہ کی تشکیل کیلئے اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور وہ عنقریب اسرائیل کے صدر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے آگاہ کریں گے۔

یائر لاپڈ ایک متبادل گورننگ اتحاد قائم کریں جس سے بی بی کے نام سے مشہور دائیں بازو کے رہنما کی حکومت کا خاتمہ ہوگا جس نے گزشتہ 12 سالوں سے اسرائیل پر حکومت کی ہے، یائر لاپڈ کے اہم ساتھی قوم پرست نفتالی بینیٹ بطور وزیراعظم پہلے اپنی مدت پوری کریں گے اور اس کے بعد یائر لاپڈ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ مالی بد عنوانی کے متعدد معاملوں کے باوجود نیتن یاہو گزشتہ مرحلوں کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کے متعدد اسباب ہیں، گزشتہ انتخابات سیاسی بحران کے دوران ہوئے تھے اور وہ اپنے بہت زیادہ حامیوں کو بیلٹ باکس تک لانے میں کامیاب رہے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے حامی تھک چکے ہیں اور اسی وجہ سے نیتن یاہو کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور دوسرے اتحاد نے کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگر نئی حکومت کی حلف برداری ہوتی ہے تو اسے سفارتی، سلامتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی

🗓️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون

صیہونی ڈاکٹرز سفید پوش قصاب

🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی کمیونٹی نے

کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے

بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟

🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں

جنوبی یمن میں صیہونی جاسوسی کے ساز وسامان کی تعیناتی

🗓️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسی

ناسا کی مریخ پر آکسیجن تیار کرنے میں اہم کامیابی

🗓️ 23 اپریل 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ پر آکسیجن تیار

گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گرد فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

🗓️ 24 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ بیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے