?️
سچ خبریں: ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار ساوتھ چاینا مورنگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی فضائی صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائنز کو کرائے بڑھانے، اخراجات کم کرنے اور اپنے توسیعی منصوبوں پر نظرِ ثانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس نے کورونا وبا کے بعد بحالی کی طرف بڑھتی ہوئی فضائی صنعت کو دوبارہ سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ فضائی راستوں میں رکاوٹیں اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب ایئرلائنز پہلے ہی نئے طیاروں کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔
بوئنگ اور ایئربس کی تاخیر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ اور ایئربس کی جانب سے نئے طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے باعث ایئرلائنز پرانے اور کم مؤثر طیارے زیادہ عرصے تک استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ایندھن اور مرمت کے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔
عالمی صنعت پر دباؤ
عالمی فضائی صنعت کے رہنما اس وقت برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ نے ایندھن کی قیمتوں، فضائی حدود میں رکاوٹوں اور منافع کے امکانات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
یہ تنظیم 370 سے زائد ایئرلائنز کی نمائندگی کرتی ہے جو دنیا کی تقریباً 85 فیصد فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اجلاس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ صنعت اس سال 41 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کرے گی، تاہم اب ماہرین کے مطابق یہ پیشگوئی کم ہو سکتی ہے۔
مہنگائی اور ایندھن سب سے بڑا خطرہ
ڈیلوئٹ کی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں 21 ایئرلائن سی ای اوز شامل تھے، ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مہنگائی اب صنعت کے لیے سب سے بڑے خطرات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ عوامل ایک ممکنہ ریکارڈ سال کو محض منافع برقرار رکھنے کی جدوجہد میں تبدیل کر رہے ہیں۔
ایئرلائنز کی حکمت عملی
برازیل کی ایئرلائن کے سی ای او جان راجرسن نے کہا کہ کمپنی بڑھتے ہوئے جیٹ فیول اخراجات کے باعث پروازوں میں کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے۔
اسی طرح ایئر نیوزیلینڈ کے سربراہ نکِل راویشانکار نے خبردار کیا کہ ایئرلائنز محدود حد تک ہی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں، کیونکہ زیادہ قیمتیں طلب میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
مسافروں کی طلب اور مستقبل
رپورٹ کے مطابق کچھ مارکیٹوں میں، خاص طور پر کاروباری اور پریمیم مسافروں میں، سفر کی طلب اب بھی مضبوط ہے ایئر کناڈا کے ایک عہدیدار کے مطابق مہنگے ٹکٹ خریدنے کی صلاحیت رکھنے والے مسافروں کی طلب مستحکم رہی ہے۔
اس کے باوجود صنعت میں توسیع کے منصوبے جاری ہیں۔ سشنگاپور ایئرلائن کم از کم 50 بڑے طیارے خریدنے پر بات کر رہی ہے جبکہ قنتاس بھی بوئنگ یا ایئربس سے تقریباً 20 طیارے خریدنے پر غور کر رہی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ صنعت طویل مدتی ترقی کے بارے میں اب بھی پرامید ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن
فروری
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے
فروری
میں نے2 سال پہلے بتا دیا تھا کہ نمو آئے گی:اس عمر
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے
مئی
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری
جنوری
ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ
نومبر
عظیم صہیونی مصیبت کے چند اہم اشارے؛ جنگیں اسرائیل کو کہاں لے جائیں گی؟
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ
ستمبر
آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
?️ 4 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان
اکتوبر
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر
مئی