?️
سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام ہیں،اسے فلسطین کی تاریخ کا سب سے ہولناک دن کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ دن جو فلسطینی قوم کی تمام مشکلات کا باعث بنا۔
15 مئی 2023 فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی گروہوں کے وحشیانہ جرم کی 75 ویں برسی کا دن تھا جو کی سرزمین پر قبضے اور ایک بڑی تعداد کو بے گھر کرنے کا باعث بنا،75 سال قبل 15 مئی 1948 کو صیہونی جرائم پیشہ گروہوں اور تنظیموں نے فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ جرم کیا اور ان کی سرزمین پر قبضہ کر لیا،ایک جرم جو یوم نکبہ کے نام سے مشہور ہوا،اس وقت صیہونی غاصبوں نے فلسطینی قوم کے خلاف 70 سے زائد وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جن کے نتیجہ میں 531 سے زائد شہر اور دیہات تباہ نیز 774 دیگر دیہاتوں پر قابضین نے قبضہ کر لیا جبکہ 800000 سے زائد فلسطینی اپنی زمینوں اور گھروں سے بے گھر ہو گئے۔
فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 1948 میں 800000 سے زائد فلسطینیوں کے بے گھر ہونے اور 1967 کی جنگ کے بعد 200000 سے زائد دیگر افراد کے اردن چلے جانے کے باوجود 2021 کے آخر تک فلسطینیوں کی کل آبادی تقریباً 14 ملین تک پہنچ چکی ہے جو یوم نکبہ کے بعد سے ان کی آبادی میں 10 گنا اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی آبادی کا نصف سے زیادہ یعنی تقریباً 7 ملین افراد فلسطین کی تاریخی سرزمین پر رہتے ہیں جن میں سے 1.7 ملین 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہتے ہیں جبکہ 3.02 ملین مقبوضہ مغربی کنارے اور قدس میں رہتے ہیں اور تقریباً غزہ کی پٹی میں 2.02 ملین لوگ رہتے ہیں،UNRWA ایجنسی نے بتایا کہ دسمبر 2020 تک اس بین الاقوامی تنظیم میں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 6.4 ملین افراد تک پہنچ گئی جن میں سے 28.4% UNRWA کے 58 سرکاری کیمپوں میں ہیں، یعنی 10 کیمپ اردن میں، 9 کیمپ شام میں، 12 کیمپ لبنان میں، 19 مغربی کنارے میں اور غزہ کی پٹی میں 8 کیمپ ہیں ،یقینا یہ فلسطینی پناہ گزینوں کی حقیقی آبادی نہیں ہے کیوں کہ اس فہرست میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کے نام درج نہیں ہیں مثال کے طور پر اس اعداد و شمار میں وہ فلسطینی شامل نہیں ہیں جو 1949 سے لے کر 1967 کی جنگ کے بعد بے گھر ہوئے یہاں تک کہ فلسطینی جو 1967 میں بے گھر ہوئے۔
فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطین کی آبادی کا تقریباً 49.9 فیصد اپنی تاریخی سرزمین پر آباد ہے اور باقی 50.1 فیصد یہودی ہیں جبکہ تاریخی فلسطینی سرزمین کے کل رقبے کا 85 فیصد سے زیادہ یعنی 27000 کلومیٹر سے زیادہ صیہونیوں کے ہاتھ میں ہے،فلسطین کی تاریخی سرزمین کی باقی ماندہ زمینوں کا 15% مکمل طور پر فلسطینیوں کے ہاتھ میں نہیں ہے اور صیہونی حکومت کا اس پر کافی حد تک اثر و رسوخ اور قبضہ ہے، خاص طور پر سکیورٹی کے پہلو سے،یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ برطانوی قبضے کے دوران یہودیوں کے پاس فلسطین کی تاریخی زمین کا صرف 1682 کلومیٹر رقبہ تھا، جو اس سرزمین کا تقریباً 6.2 فیصد بنتا ہے۔
یوم نکبہ کے بارے میں اعدادوشمار
1948 سے آج تک 100 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں،1948 میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے سانحہ کے بعد سے عرب اور فلسطینی شہداء کی تعداد فلسطین کے اندر اور باہر تقریباً 100 ہزار تک پہنچ گئی ہے،یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ الاقصیٰ انتفاضہ کے آغاز سے اب تک 11358 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ شہدا 2014 کے ہیں جس کے دوران غزہ کی پٹی میں 2181 افراد سمیت 2240 فلسطینی شہید ہوئے نیز 2021 میں 87 بچوں اور 48 خواتین سمیت 341 فلسطینی شہید اور 12500 زخمی ہوئے جبکہ 1967 سے اب تک تقریباً 10 لاکھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے نیز 25 قیدی 25 سال سے زائد عرصے سے قید میں رہے ہیں، اس طرح صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 4450 تک پہنچ گئی ہے جن میں 160 بچے اور 32 خواتین ہیں۔
2021 میں تقریباً 8000 فلسطینیوں کو جن میں تقریباً 1300 بچے اور 184 خواتین شامل تھیں، اسرائیلی قابض فوج نے حراست میں لیا اور ان میں سے 1595 کے لیے عارضی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے،اس کے علاوہ 570 قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 650 افراد عارضی حراست میں ہیں نیز قیدیوں میں 700 بیمار قیدی اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے 6 ارکان بھی شامل ہیں،یاد رہے کہ صیہونی جیلوں میں سنہ 1967 سے اب تک 226 فلسطینی قیدیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 2000 سے اب تک شہید فلسطینی قیدیوں کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے،صرف 2007 میں صیہونی جیلوں میں سات فلسطینی قیدی شہید ہوئے ہیں،ان سالوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر میں بھی بڑی تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے اور اس حکومت نے یہودیوں کے لیے دسیوں ہزار نئے رہائشی یونٹ تعمیر کیے ہیں نیز فلسطینی اراضی کے بڑے حصے کو ضبط کر لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صنم جاوید کی نظربندی کا معاملہ، اگر آج جواب نہ آیا تو میں درخواست پر فیصلہ کر دوں گا
?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید نظر بندی کے خلاف درخواست
دسمبر
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف اور تجزیہ نگار ڈاونے لائل نے مسلسل جنگ
جنوری
مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 31 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
انتخابات میں سیکیورٹی نہیں دے سکتے، فوج کا وزارت داخلہ کو جواب
?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ مسلح
فروری
صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا
دسمبر
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے از خود گرفتاری دے دی
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ
جنوری