?️
سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز اقدام میں یہ اعلان کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو لے جانے والے طیارے نے ریاض کے اوپر سے سعودی فضائی حدود عبور کر لی ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن پر کان کے نامہ نگار ایٹی بلومینتھل نے ایک غیر مصدقہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والا صیہونی وزیراعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود سے گزرا ہےجس سے اس سفر کے لیے اسرائیل کی سعودیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا اشارہ ملتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تل ابیب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کافی تعداد میں پروازیں پہلے ہی سعودی فضائی حدود کے اندر سے چلائی جا چکی ہیں نیزنفتالی بینیٹ نے متحدہ عرب امارات جانے سے قبل ٹویٹ کیا کہ ان کا یو اے ای کا دورہ تاریخی ہوگا جو کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یو اے ای حکومت کا پہلا دورہ ہے،انہوں نے اپنے سامعین کو بتایا کہ اس سفر کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے متعدد بار متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کی تاہم ہر بار کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے یہ پروگرام منسوخ کر دیا گیا،درایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے بھی اس سفر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران بینیٹ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر
جولائی
Jokowi, Prabowo could buy more time in VP selection
?️ 8 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
کترینہ کیف، وکی کوشل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے
?️ 25 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی
نومبر
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی
مئی
فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی:جہاد اسلامی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید
دسمبر
ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ
ستمبر