?️
سچ خبریں: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے بعد اب اداکارہ صبا قمر کے ساتھ بھی کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے پوچھا کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جنہیں وہ کبھی اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: خواتین کا پورا لباس نہ پہننا مرد کو ہراساں کرنا ہے، خلیل الرحمٰن قمر
اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں صبا قمر کو اپنے کسی بھی پراجیکٹ میں کاسٹ نہیں کروں گا کیونکہ وہ جس طرح کے بیہودہ لباس پہنتی ہیں، وہ میرے معیار کے بالکل خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے ماضی میں میرے ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔ لیکن اب وہ جس طرح کے لباس پہنتی ہیں، وہ ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صبا قمر کے لباس ان کی ذاتی پسند ہیں اور انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے لیکن انہیں اپنے پروجیکٹس کے لیے کسی کو منتخب کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ میں جن اداکاروں کے ساتھ بار بار کام کرنا چاہوں گا، ان کی ٹاپ لسٹ میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جن میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ
ماہرہ خان کی تنقید کے بعد، خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ انہیں کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے،اگر ماہرہ خان کہیں ملیں اور سلام کریں تو میں جواب دوں گا، لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا اور نہ ہی اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ کروں گا۔


مشہور خبریں۔
وہ صیہونی جن کو چھپ کر رہنا چاہیے
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حکمت عملی کو ایٹمی میدان سے لے
مئی
ایران کا تل ابیب کی معیشت کو تازہ ترین دھچکا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ایئر لائن العال نے جمعرات کے روز اپنی تازہ مالی
اگست
امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز
جولائی
امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کررہا ہے: اسرائیلی اخبار
?️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی اخبار معاریو نے اہن انکشاف کرتے ہوئے
جون
بغداد میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض کی شرط/ "الجولانی” شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے انبار متحدہ اتحاد کے ایک رکن نے بغداد
مئی
بین الاقوامی ماہرین قانون کی نظر میں ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین قانون نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جولائی
یمنی عوام کی نسل کشی پر دنیا خاموش: یمنی جنرل
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے تاکید کی
فروری
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو
جولائی