PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے

نصیبو لعل

?️

کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا ‘ کی ہر طرف دھوم تو مچی ہوئی ہے لیکن اب پی ایس ایل سیزن6 کے ترانے نے شھرت کا ایک اور ریکارڈ بناتے ہوئے اعزاز کا طمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کے 3 سیزن کے ترانوں کے گلوکار علی ظفر، سیزن 4 کے گلوکار فواد خان اور سیزن 5 کے گلوکار علی عظمت کے مقابلے میں نصیبو لعل کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

مقبولیت کی اس دوڑ میں اگر دیکھا جائے تو صارفین نے جہاں بڑی تعداد میں اس سیزن کے ترانے کو لائک( (پسند) کیا وہیں ڈس لائیک کی تعداد بھی دوسرے ترانوں سے کہیں زیادہ ہے۔

نصیبو لعل کے اس ترانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 85 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس ترانے نے اب تک یوٹیوب پر تقریباً 3 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔

دوسری طرف اسی گانے کو ناپسند (ڈس لائیک) کرنے والوں کی تعداد بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے۔

’گروو میرا‘ کو پسند کرنے والے اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب علی ظفر کے سب سے مشہور پی ایس ایل ترانے ’ اب کھیل جمے گا ‘‘نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے تھے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیک کیا تھا۔

مقبولیت کی اس دوڑ میں اگر دیکھا جائے تو صارفین نے جہاں بڑی تعداد میں اس سیزن کے ترانے کو لائک( (پسند) کیا وہیں ڈس لائیک کی تعداد بھی دوسرے ترانوں سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری طرف اسی گانے کو ناپسند (ڈس لائیک) کرنے والوں کی تعداد بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں نمایاں کمی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی

A Digital Media Startup Growing Up With Millennial Women

?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا

شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام

امریکہ کے دورے سے قبل جولانی کی حمایت کے لیے واشنگٹن کا تازہ ترین اقدام

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا

اشنا شاہ بھی بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے سے پریشان

?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے