?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے پابندی سے نماز پڑھ رہی ہیں اور اُنہوں نے 3 سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے جس ا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نوشین شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا تھا۔نوشین شاہ نے کہا کہ تین برس سے پہلے، میں اپنی زندگی سے بالکل خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا، مجھے ہر وقت بےچینی رہتی تھی اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی، مجھ سے وہ نہیں ہوپا رہا تھا۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ میں مسلسل بےسکون رہتی تھی اور میری زندگی میں ایک دو راتیں ایسی بھی آئیں کہ میں جب سو نہیں سکی، میں روتی رہی اور میں نے اللّٰہ سے یہی دُعا کی کہ مجھے کسی طرح جائے نماز تک لے جائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بس! اللّٰہ مجھے جائے نماز تک لیکر گئے اور آگے جو کرنا تھا وہ میرا کام تھا۔نوشین شاہ نے کہا کہ آج تین برس ہوگئے ہیں اور میں نے کوئی نماز نہیں چھوڑی، میری نماز قضا ضرور ہوجاتی ہے لیکن چھوڑتی نہیں ہوں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان کس چیز کو انسان کے لئے ضروری قرار دیا
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے
نومبر
مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس
جون
ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش
اپریل
ایران میں صیہونی جاسوس گروہ تباہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے جڑے جاسوسی کے ایک
جولائی
Skateboarders Indonesia Ready to Win at the 2018 Asian Games
?️ 14 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ
اکتوبر
الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی
مئی
ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بری ہوگیا، یہ خود کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
اگست