20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان

🗓️

سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک بسٹر فلم ’میں ہوں نا‘ کا 20 سال بعد سیکوئل بنائے جانے کا امکان ہے۔

عام طور پر شاہ رخ خان اپنی فلموں کے سیکوئل بنانے کے خلاف ہوتے ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنی مقبول ترین فلم کا سیکوئل بنانے پر رضامندی ظاہر کردی۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے متعدد بھارتی نشریاتی اداروں اور ویب سائٹس کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2004 کی پاک-بھارت دوستی پر بنی فلم ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکوئل فلم کو بھی فرح خان اور شاہ رخ خان مشترکہ طور پر بنائیں گے اور سیکوئل کو بھی شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم کے سیکوئل پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اس پر مزید فیصلہ فلم کا پہلا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد کرنے کا کہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی خواہش ہے کہ سیکوئل فلم اس وقت ہی بنائی جائے جب کہ سیکوئل کا اسکرپٹ پہلی فلم سے زیادہ طاقتور ہونا چاہیے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے رضامندی ظاہر کیے جانے کے بعد سیکوئل فلم کی کہانی لکھنے کا کام تیز کردیا گیا اور ممکنہ طور پر 2025 کے وسط تک سیکوئل بنائے جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آ سکے گا۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم کے سیکوئل پر کب تک کام شروع کیا جائے گا اور اس کی کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا، تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام تک اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

اگر ’میں ہوں نا‘ کے سیکوئل پر کام شروع کیا گیا اور اسے بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تو بھی فلم 2027 سے قبل ریلیز نہیں ہو سکے گی، کیوں کہ شاہ رخ خان 2026 کی فلم کی شوٹنگ میں پہلے ہی مصروف ہیں۔

’میں ہوں نا‘ کی پہلی فلم کو 2004 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سشمیتا سین، امریتا راؤ اور زید خان جیسے اداکار بھی دکھائی دیے تھے۔

مذکورہ فلم میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان اچھے تعلقات دکھائے گئے اور دوستی کے تحت قیدیوں کا تبادلہ بھی دکھایا گیا تھا۔

فلم کو اپنی مثبت کہانی کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سراہا گیا تھا اور اب شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ سیکوئل فلم کی کہانی پہلی فلم سے بھی زیادہ مثبت اور طاقتور ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا:وفاقی وزیر داخلہ

🗓️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خونی فساد دم

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی

ٹویٹر کی جانب سے  اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس بحال کرنے کا اعلان

🗓️ 21 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اکاؤنٹ

سندھ میں گیس کی قلت، ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

🗓️ 29 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار

ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن پابندیاں کم نہیں کریں گے:امریکہ

🗓️ 27 فروری 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان کاکہناہے کہ ان کا ملک ایران کے

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں عمران خان، شیخ رشید سمیت 11 ملزمان بری

🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ

پہلگام کا واقعہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے،شہری

🗓️ 24 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی

امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے