یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

?️

کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے مظاہرے میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔ان کا کہنا تھا کہ دل تو بہت چاہتا تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتا۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہاتھ پر سرجری کی وجہ سے پٹّی بندھی ہوئی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی پٹّی پر فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالے جانے والی مارچ میں جانے کا بہت دل تھا لیکن حالات کی وجہ سے نہیں جاسکا۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر رحم کرے، آمین۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’سرجری کے بعد بےہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کر مدہوشی طاری ہوگئی۔‘تاہم  یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کیوں کروائی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپوزیشن  کا جلسہ جاری

?️ 4 جولائی 2021سوات(سچ خبریں)ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے برعکس پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سوات

ایران اسرائیل کو خطے میں تسلط سے روک رہا ہے: انصار اللہ

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں: انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے ماہ رمضان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار

?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی

سعودی عرب میں 143 سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں

بحرین اور امریکہ نے دہشت گردی اور ڈرون سے نمٹنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے

میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو

زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے